پاک سوزوکی نے اگلے 19 دن کیلئے بائکس ک پروڈکشن بند کر دی

0 1,949

مقامی آٹو انڈسٹری میں جاری معاشی بدحالی اور موجودہ غیر یقینی صورتحال کے دوران پاک سوزوکی کی جانب سے ایک اور خبر سامنے آئی ہے۔

انوینٹری کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے، کمپنی نے تقریباً تین ہفتوں/ 19 دنوں کے لیے بائک کی پیداوار روکنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنے آفیشل نوٹیفکیشن میں اعلان کیا ہے کہ بائکس کا اسمبلی پلانٹ 23 مئی سے 10 جون تک بند رہے گا۔

آٹو انڈسٹری میں ریکارڈ گراوٹ

روپے کی قدر میں کمی، موجودہ حکومت کی غیر سوچی سمجھی مالیاتی پالیسیوں کے باعث غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، مہنگائی میں زبردست اضافہ اور سب سے بڑھ کر سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے امپورٹس پر عائد کردہ پابندی نے نہ صرف ملکی کار انڈسٹری کو تباہ کر دیا ہے بلکہ کار سازوں کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ ہزاروں کارکنوں کو نوکری سے نکال دیں۔

کاروں کی کم ہوتی فروخت، پیداوار میں مسلسل کمی اور بڑھتی ہوئی دلچسپی کے پیش نظر کاروں کی فنانسنگ میں لگاتار دسویں بار کمی اس تاریخی پستی کی اہم وجوہات ہیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ آٹو لونز گزشتہ ماہ 16 فیصد کمی ہوئی ہے جو کہ 308 ارب روپے بنتے ہیں جو کہ جون 2022 میں 368 روپے تھے۔ اسی طرح ماہ بہ ماہ رپورٹ کے مطابق کار فنانسنگ میں 2.83 فیصد کمی واقع ہوئی۔ پرائیویٹ بینکوں کی طرف سے کار لیز پر دینے میں سٹیٹ بینک کی جانب سے واضح کی گئی پالیسی کی شرح میں اضافے کی وجہ سے یہ کمی دیکھی گئی ہے جو کہ مارچ 2020 میں 7 فیصد کے مقابلے میں فی الحال 21 فیصد ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق گاڑیوں کی کل فروخت میں آٹو فنانسنگ کا حصہ 60 فیصد تھا جو اب گھٹ کر صرف 25 فیصد رہ گیا ہے۔ شرح سود میں مسلسل اضافے کی وجہ سے کار کو لیز پر دینے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اسی طرح آٹو پارٹس کی صنعت سے بھی مثبت اعداد شمار نہیں مل رہے۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچررز (PAAPAM) کے چیئرمین منیر کریم بانا نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم منافع کما رہے تھے اور ریاست کو ٹیکس ادا کر رہے تھے لیکن اب ہم دیوالیہ ہوچکے ہیں، اور آنے والے سالوں میں ہماری صنعت کی بحالی کا شاید ہی کوئی امکان ہے۔

آپ کا کیا خیال ہے، پیداواری بندش کا یہ سلسلہ کب ختم ہوگا؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.