پاک سوزوکی نے ویگن آر اور سوئفٹ پر بڑی آفر لگا دی

0 16,144

سال 2024 کے آغاز سے ہی کار کمپنیز نے ایک بار پھر اپنے مختلف کار ماڈلز پر آفرز لگانا شروع کر دی ہیں تاکہ سیلز میں گراوٹ کو بہتر کیا جا سکے کیونکہ کار کمپنیز اس بات سے آگاہ ہیں کہ انڈسٹری میں استحکام آنے میں ابھی بہت وقت باقی ہے۔

پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) نے بھی دیگر کمپنیز کی طرح اپنے مشہور ماڈلز بشمول ویگن آر اور سوئفٹ پر مختلف آفرز لگا دی ہیں۔ کمپنی  نے ویگن آر پر Purchase بونس اور ایکسچینج بونس کی آفر لگائی ہے جبکہ سوئفٹ پر صرف purchase بونس کی آفر دی گئی ہے۔

کمپنی کی سوشل میڈیا پوسٹس کے مطابق ویگن آر اور سوئفٹ پر 100000 روپے کی پرچیز بونس دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ویگن آر پر 200000 روپے کی اضافی ایکسچینج آفر دی گئی ہے۔

پی ایس ایم سی کی سیلز میں 7 فیصد اضافہ

پاکستان میں جاری معاشی بدحالی گزشتہ کئی سالوں سے ملکی کار انڈسٹری کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ اس دوران مہنگائی میں غیر مساوی اضافے نے صارفین کی قوت خرید کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔ روپے کی قدر میں کمی اور سود کی بڑھتی شرح ان عوامل میں شامل ہیں جن کی وجہ سے پاکستان میں گاڑیوں کی سیلز کو کافی حد تک کم ہو گئی ہیں۔

پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) بھی ان لوکل آٹوموٹیو مینوفیکچررز میں شامل ہے جو پچھلے کئی ماہ سے سیلز میں نمایاں کمی کا شکار ہے۔ تاہم، ایک حالیہ اپڈیٹ کے مطابق، پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ پاک سوزوکی کی فروخت میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پاک سوزوکی نے گزشتہ ماہ 3735 گاڑیاں فروخت کیں جو کہ نومبر 23 میں 3506 تک محدود تھی۔ دریں اثنا، کمپنی نے سال بہ سال سیلز میں 55 فیصد کمی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نے آلٹو کے 2099 یونٹس، سوزوکی کلٹس کے 297 یونٹس، سوزوکی ویگن آر کے 409 یونٹس، سوزوکی سوئفٹ کے 378 یونٹس، سوزوکی بولان کے 326 یونٹس اور سوزوکی راوی کے 226 یونٹس فروخت کیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.