سوزوکی بائک کی نئی قیمت 4.5 لاکھ روپے

0 453

سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتوں کے بعد اب بائکس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ سوزوکی بائکس کی نئی قیمتیں یہ ہیں:

سوزوکی بائکس کی نئی قیمتیں

  • سوزوکی GD 110S کی قیمت میں 26000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 264000 روپے سے بڑھ کر 290000 روپے ہو گئی ہے۔
  • اسی طرح سوزوکی GS 150 کی قیمت میں 29000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 286000 روپے سے بڑھ کر 315000 روپے ہو گئی ہے۔
  • سوزوکی GSX 125 کی قیمت میں 384000 روپے سے بڑھ کر 422000 روپے ہو چکی ہے یعنی بائک کی قیمت میں 38000 روپے اضافہ ہو چکا ہے۔
  • سوزوکی GR 150 کی قیمت 410000 روپے سے بڑھ کر 451000 روپے ہو چکی ہے یعنی بائک کی قیمت میں 41000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

ایک دن قبل، پاک سوزوکی نے دو ہفتوں کے اندر اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں دوسری بار اضافے کا اعلان کیا تھا۔ کمپنی نے نہ صرف کاروں کی قیمتوں میں بھاری مارجن سے اضافہ کیا ہے بلکہ فروری میں آپریشن بند کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اس ماہ، پاک سوزوکی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 13 فروری 2023 سے 17 فروری 2023 تک دوبارہ آپریشن بند کردے گی۔ اس وقفے کی وجہ وہی ہے جو کمپنی کی جانب سے ہر بار پیداوار روکنے پر بیان کی گئی ہے، یعنی کہ انوینٹری کی کمی اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے عائد کردہ پابندیاں۔

یہ پروڈکشن شٹ ڈاؤن صرف کمپنی کے کار سیکشن تک محدود ہے۔ پاک سوزوکی نے واضح کیا کہ موٹر سائیکل پروڈکشن یونٹ کام جاری رہے گا اور اسے بند نہیں کیا جائے گا۔ منصوبوں میں تبدیلی کی صورت میں، کمپنی اس کے مطابق خبریں بتائے گی۔

یہ قیمتوں میں اضافہ، پروڈکشن میں کمی کے ساتھ اس سال کمپنی کی فروخت کو کم کر سکتا ہے۔

آپ ان نئی قیمتوں کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

suzuki bike prices

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.