پاکستان میں موٹر سائیکل بنانے والا معروف ادارہ اٹلس ہونڈا 4 جنوری 2019ء کو اپنے صارفین کے لیے نیا 125cc ماڈل پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔
سوشل میڈیا پر چلنے والی ایک خبر کے مطابق نئی 125cc موٹر سائیکل CB 125F لگتی ہے۔ اٹلس ہونڈا ڈیلرز کے لیے ایک ایونٹ منعقد کرے گا، جہاں پاکستان بھر کے ڈیلرز کو مدعو کیا گیا ہے اور یہ تقریب 4 جنوری 2019ء کو رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب، لاہور میں ہوگی۔
کمپنی اس تقریب کے دوران اِس موٹر سائیکل کی رونمائی کرے گی۔ اس کی خصوصیات کے بارے میں ابھی تک مصدقہ طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ واضح رہے کہ خصوصیات کے علاوہ اس موٹر سائیکل کی عوامی دستیابی کے بارے میں بھی ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔
یہ افواہیں ہیں کہ یہ موٹر سائیکل 1,40,000 سے 1,45,000 روپے کے درمیان قیمت کی حامل ہوگی۔ بلاشبہ ادارہ 125cc کے زمرے میں ابھرتی ہوئی مارکیٹ کو حاصل کرنا اور اس کیٹیگری میں مختلف موٹر سائیکلیں پیش کرنے والے یاماہا کا مقابلہ کرنا چاہ رہا ہے۔
مزید برآں، پاک سوزوکی نے PakWheels.com کراچی آٹو شو میں اپنی GSX R 150cc موٹر سائیکل کی نمائش کی، اور یہ موٹر سائیکل رواں سال کسی وقت مارکیٹ میں پیش ہونا متوقع ہے۔ GSX R 150cc کی مکمل خصوصیات دیکھیں۔
تصاویر ذیل میں ملاحظہ کیجیے:
ہونڈا کی نئی 125cc موٹر سائیکل کے بارے میں تازہ ترین خبریں جاننے کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیے۔ اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔