حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھا دیا

0 134

آمدنی بڑھانے کے لیے وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں فی لیٹر 22 روپے تک کا اضافہ کردیا ہے، ایک مقامی میڈیا ادارے نے بتایا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے پیٹرول پر لیوی میں 4 روپے کا اضافہ کردیا ہے اور اب یہ 14 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے؛ اس سے قبل یہ 10 روپے تھا۔ اسی طرح ڈیزل پر ٹیکس 8 روپے سے بڑھا کر 22 روپے فی لیٹر کردیا گیا۔ لیوی بڑھا کر حکومت فروری کے مہینے میں 32 ارب روپے کی اضافی آمدنی حاصل کرنے کے قابل بن جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ حکومت نے آمدنی کے خسارے کو ختم کرنے کے لیے لیوی کی شرح میں اضافہ کیا ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کے علاوہ مٹی کے تیل پر لیوی پر بھی 7 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید برآں، ریٹیل آؤٹ لیٹس کے ذریعے ایندھن بیچنے پر لیوی بڑھا کر 17.47 روپے کردی گئی ہے جبکہ دوسری جانب ڈیزل کی اس طرح فروخت پر اسے 24.93 روپے تک پہنچا دیا گیا ہے۔

حال ہی میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 0.73 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی ہے۔

نئی قیمتیں کچھ یوں ہیں:

پیٹرول: 90.97 روپے فی لیٹر

ہائی-اسپیڈ ڈیزل: 106.68 روپے فی لیٹر

مٹی کا تیل: 82.98 روپے فی لیٹر

لائٹ-اسپیڈ ڈیزل: 75.28 روپے فی لیٹر

آٹوموٹو انڈسٹری کی ایسی ہی دیگر خبروں کے لیے پاک ویلز کے ساتھ رہیے۔ اپنے تبصرے نیچے پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.