انڈس موٹر کمپنی نے کرولا لائن کے نئے کلر اور فیچر متعارف کروا دیے

0 684

نئی صبح پاکستانی آٹوموٹو صارفین کے لیے ایک اور اچھا دن ثابت ہوئی۔ جی ہاں خواتین و حضرات انڈس موٹر کمپنی پاکستان نے خفیہ طور پر پاکستان میں کرولا رینج کی تمام گاڑیوں کے لیے نئے کلر اور فیچر متعارف کروا دیے ہیں۔ آپ کو سوشل میڈیا پر اس اعلان کے بارے میں مشکل سے تفصیلات ملیں گی لیکن اگر آپ انڈس موٹر کمپنی کی ویب سائٹ پر کرولا لائن اپ براؤز کرتے ہیں تو آپ نئے تشہیری بینرز دیکھ سکتے ہیں جن پر نئے کلر اور خصوصیات کا زکر ہے۔ کمپنی نے نظیر ماضی کی طرح سب سے زیادہ خصوصیات پھر سے گرانڈی کو دی۔ مزید اہم بات یہ ہے کہ درج زیل تمام اضافی خصوصیات کرولا الٹس گرانڈی میں سٹینڈرڈ کے طور پر دی گئی ہیں ماسوائے فرنٹ کیمرہ کے۔ پاک وہیلز کے زرائع کے مطابق اس کے لیے آپ کو 10000 روپے اضافی دینا پڑیں گے۔

whatsapp-image-2017-02-27-at-2-15-29-pm

ان خصوصیات کے علاوہ انڈس موٹر کمپنی نے درج زیل کلرز متعارف کروائے ہیں۔

کرمسن ریڈ (الٹس گرانڈی 1.8L میں دستیاب ہے)

فینٹم براؤن (الٹس 1.6L اور الٹس گرانڈی 1.8L میں دستیاب ہے)

برونز مِکا (کرولا 1.3L میں دستیاب ہے)

اور کمپنی نئی گرانڈٰی کی ڈیلیوری 45 دن میں کرنے کا دعوی کر رہی ہے جو کہ اتنی دور نہیں ہے جتنا اس کے گاہک اس کی قیمت کی وجہ سے اس سے دور ہیں۔ تاہم ابھی ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ کیا انڈس موٹر کمپنی کرولا جی ایل آئی اور ایکس ایل آئی کے انتظار کا وقت کم کرنے میں کوئی قابل زکر اقدامات کرتی ہے جو کہ پچھلے چند ماہ میں کافی زیادہ چڑھ گئیں ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Join WhatsApp Channel