اِسوزو ڈی-میکس وی-کراس بمقابلہ ٹویوٹا ہائی لکس ریوو – دو ہائی اینڈ پک اپ ٹرکوں کا مقابلہ

0 212

PakWheels.com آپ کے لیے ایک اور تقابلی جائزہ لا رہا ہے اور اس مرتبہ ہمارے پاس ٹویوٹا ہائی لکس ریوو اور اِسوزو ڈی-میکس ہیں۔ سالوں تک ٹویوٹا ہائی لکس پاکستان میں واحد بڑا پک اپ ٹرک تھا۔ لیکن حال ہی میں اِسوزو ڈی-میکس نے ٹویوٹا ہائی لکس کو کسی حد تک ٹکر دی ہے۔ اِسوزو اور ٹویوٹا دونوں پائیدار اور قابل بھروسہ گاڑیاں بنانے کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ البتہ ٹویوٹا ہائی لکس کی ری سیل ویلیو اِسوزو ڈی-میکس سے بہتر ہے۔ 

ایکسٹیریئر 

ٹویوٹا ہائی لکس کا ایکسٹیریئر ڈیزائن ذرا جدید، ہموار اور بھاری جسامت والا لگتا ہے۔ دوسری جانب اِسوزو ڈی-میکس ایک جارحانہ شکل و صورت رکھتی ہے جس میں کئی کروم عناصر شامل ہیں۔ ڈی-میکس ٹویوٹا ہائی لکس کی پرانی جنریشن سے کافی مماثلت رکھتی ہے۔ ہائی لکس اور ڈی-میکس دونوں کی ہیڈلائٹس ڈے ٹائم رننگ لائٹس (DRLs) ہیں۔ ہائی لکس کی ہیڈلائٹس ڈی-میکس کے مقابلے میں کہیں زیادہ پیچیدہ ہیں۔ کیونکہ ہائی لکس کی ہیڈ لائٹس بائی-زینون لیمپ ہیں جو سیلف لیوَلنگ فیچر رکھتی ہیں۔ یہ فیچر پہاڑی علاقوں میں ڈرائیونگ میں مدد دیتا ہے۔ 

ہائی لکس LED فوگ لیمپ رکھتی ہے جبکہ ڈی-میکس سادہ ہیلوجن فوگ لیمپ ۔ دونوں ٹرکس 18 انچ کے الائے رِمز رکھتے ہیں۔ ہائی لکس ڈنلوپ ٹائرز کے ساتھ آتی ہے اور ڈی-میکس ٹویو ٹائرز کے ساتھ۔ پھر دونوں ٹرک ایک جیسے سائیڈ اسکرٹس رکھتے ہیں اور ان کا پچھلا حصہ ایک جیسا لگتا ہے۔ کچھ چھوٹے موٹے فرق میں بریک لیمپ کی مختلف پوزیشنیں اور ہائی لکس کے پچھلے بمپر پر ڈیک پر چڑھنے کے لیے ایک سیڑھی شامل ہیں۔ یہ ایک قدم کی سیڑھی ڈی-میکس کے بمپر میں موجود نہیں ہے۔ چھوٹی ریئر ونڈوز بھی ہے جو ہائی لکس میں کھولی جا سکتی ہے۔ ڈی-میکس میں یہ سہولت نہیں ہے۔ 

انٹیریئر

ان دو ٹرکوں کے انٹیریئر کا تقابل ظاہر کرتا ہے کہ ہائی لکس کا انٹیریئر اِسوزو ڈی-میکس کے مقابلے میں زیادہ جدید اور مستقبل کا لگتا ہے۔ ہائی لکس دو رنگوں کے چمڑے رکھتی ہے، جو اسے پریمیم شکل اور احساس دیتا ہے۔ اِسوزو ڈی-میکس یک رنگی چمڑے کا کام رکھتا ہے جو اسے ذرا گہری صورت دیتا ہے۔ ہائی لکس ہاتھ سے اسٹیئرنگ پر سلا ہوا اور سیٹوں کا چمڑا رکھتی ہے جبکہ ڈیش بورڈ میں کروم فنشنگ بھی ہے۔ ٹویوٹا ہائی لکس میں کئی مختلف کنٹرول بٹن اسٹیئرنگ ویل میں لگے ہیں جبکہ ڈی-میکس میں ایسا نہیں ہے۔ اِسوزو ڈی-میکس میں کروز کنٹرول کا فیچر نہیں ہے جو ٹویوٹا ہائی لکس میں ہے۔ ڈجیٹل کلائمٹ کنٹرول دونوں ٹرکوں میں پایا جاتا ہے۔ 

پچھلی سیٹوں پر آرام اِسوزو ڈی-میکس کے مقابلے میں ٹویوٹا ہائی لکس میں زیادہ ہے۔ پچھلے ایئر کنڈیشننگ وینٹس کی جگہ ہائی لکس میں زیادہ اچھی ہے۔ اِسوزو ڈی-میکس سراؤنڈ ساؤنڈ سسٹم کے ساتھ آتی ہے جبکہ ہائی لکس میں عام سسٹم ہے۔ ہائی لکس 220V چارجنگ ڈوک رکھتی ہے جسے الیکٹرانک ڈیوائس چارج کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جیسا کہ لیپ ٹاپس وغیرہ کے لیے۔ وائرلیس چارجنگ ڈی-میکس میں ایک آپشنل یعنی اختیاری فیچر ہے۔ ڈی-میکس کے دو ایئر بیگز کے مقابلے میں ہائی لکس میں تین ایئر بیگز آتے ہیں۔ ٹریکشن کے لیے ہائی لکس ڈِف لاک کے ساتھ آتی ہے جبکہ ڈی-میکس LSD (لمیٹڈ سلپ ڈیفرنشل) کے ساتھ آتی ہے۔ 

اِسوزو ڈی-میکس میں 3.0L انجن نصب ہے جو 161hp پیدا کرنے کے قابل ہے۔ ہائی لکس 2.8L انجن کی حامل ہے کہ جو 175hp پیدا کرتا ہے۔ ٹویوٹا ہائی لکس 450Nm ٹارک پیدا کرتی ہے جبکہ اِسوزو ڈی-میکس 380Nm۔ ان اعداد و شمار کو دیکھ کر ہم جان سکتے ہیں کہ ٹویوٹا ہائی لکس زیادہ طاقتور پاور ٹرین اور بہتر کارکردگی رکھتی ہے۔ ہائی لکس ریوو 6-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ آتی ہے جبکہ ڈی-میکس 5-اسپیڈ آٹو ٹرانسمیشن کے ساتھ۔ ہائی لکس دو ڈرائیونگ موڈز میں آتی ہے- ایکو اور پاور موڈز جبکہ یہ اِسوزو ڈی-میکس میں موجود نہیں ہیں۔ 

ان دو ٹرکوں کے بارے میں اپنی رائے ہمیں ضرور بتائیں کہ آپ کس کو ترجیح دیں گے؟ پاکستان کی مقبول گاڑیوں کے ایسے مزید تقابل کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.