اِسوزو ڈی-میکس وی-کراس پر اب 2,00,000 روپے مزید دینا ہوں گے

0 283

اِسوزو ڈی-میکس کے بہترین ویریئنٹ جسے وی-کراس کہتے ہیں کی قیمت میں 2,00,000 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گندھارا اس ضمن میں پہلے ہی پاکستان بھر کی ڈیلرشپس کو سرکلر جاری کر چکا ہے۔ واضح رہے کہ یہ قیمتیں 15 جون 2019ء سے لاگو ہوں گی۔ کمپنی نے نرخوں میں اس اضافے کی وجہ بیان نہیں کی۔

اِسوزو ڈی-میکس وی-کراس M/T کی گزشتہ قیمت44,50,000 روپے تھی جو بڑھ کر 46,50,000 روپے کردی گئی ہے۔ دوسری جانب وی-کراس A/T کی قیمت 46,75,000 روپے تھی جو 48,75,000 تک بڑھا دی گئی ہے۔ تفصیلات نیچے دیکھیں:

واضح رہے کہ قیمتوں میں 17 فیصد GST شامل ہے اور گندھارا انڈسٹریز لمیٹڈ بغیر کسی پیشگی نوٹس کے قیمتوں، رنگوں، خصوصیات اور ماڈلز کو تبدیل کرنے کا حق رکھتا ہے۔ اسوزو ڈی-میکس کے دیگر ویریئنٹس کے نرخ کچھ یوں ہیں:

ہائی-اسپارک ڈیک لیس 2.5L: 2,625,000 روپے

ہائی-اسپارک اسٹینڈرڈ بیسک: 2,825,000 روپے

ہائی-لینڈر اسٹینڈرڈ بیسک 2.5L 5/C 4×4: 3,925,000 روپے

ہائی-لینڈر اسٹینڈرڈ بیسک 4×4 D/C: 4,175,000 روپے

گندھارا کے علاوہ پاک سوزوکی نے بھی اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 8,000 روپے تک کااضافہ کیا ہے۔ مزید برآں، الحاج فا نے بھی جون 2019ء کے لیے اپنی کاروں کی قیمتیں بڑھائی ہیں۔

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.