الحاج-فا نے جون 2019ء کے لیے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا – نئی قیمتیں یہ ہیں

0 162

وفاقی حکومت کی جانب سے FED لگائے جانے کی وجہ سے الحاج فا نے جون 2019ء کے لیے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ کمپنی نے پاکستان بھر میں اپنے ڈیلرز کو ایک سرکلر جاری کیا ہے، جسے نیچے دیکھاجا سکتا ہے:

واضح رہے کہ حکومت نے مختلف کیٹیگریز کی گاڑیوں کے لیے FED تجویز کیا ہے، جو قومی اسمبلی کی جانب سے بجٹ منظور کیے جانے کے بعد لاگو ہوگا۔ اس کے بعد گاڑیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ جائیں گی۔

مجوزہ FED کچھ اس طرح ہے:

1000cc تک کا انجن رکھنے والی گاڑیوں پر 2.5 فیصد FED لاگو ہوگا

1001cc سے 2000cc تک کا انجن رکھنے والی گاڑیوں پر 5 فیصد FED لاگو ہوگا

2001cc یا اس سے زیادہ کی گاڑیوں پر 7.5 فیصد FED

الحاج فا کے علاوہ آئندہ ہفتوں میں بہت زیادہ امکان ہے کہ ٹویوٹا IMC، ہونڈا پاکستان اور پاک سوزوکی  بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کریں گے۔

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.