پاک سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 8,000 روپے تک کا اضافہ کردیا

0 426

کاریں اور موٹر سائیکلیں بنانے والے مقامی اداروں کی جانب سے قیمتیں بڑھانے کی ایک نئی لہر آ چکی ہے، جس میں پہلے پاک سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 8,000 روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔

کمپنی نے 15 جون 2019ء سے اپنی مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی ہیں اور اس ضمن میں ملک بھر میں اپنے ڈیلرز کو سرکلر بھیج چکا ہے۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی حوالہ دیا گیا ہے کہ قیمتیں بغیر کسی نوٹس بھی بڑھائی جا سکتی ہیں اور ڈلیوری کے وقت موجود قیمت لاگو ہوگی۔ حکومت کی جانب سے لگایا گیا کوئی بھی ٹیکس خریداروں سے لیا جائے گا۔ یہ پڑھیں:

پاک سوزوکی نے GS 150 SE، GS 150 اور GR 150 کی قیمتوں میں 5,000 روپے جبکہ GD 110S کی قیمت میں 8,000 روپے کا اضافہ کیا ہے۔ مکمل تفصیلات یہ دیکھیں:

اس کے علاوہ آج الحاج-فا نے بھی اپنی کاروں کی قیمتیں بڑھائی ہیں۔ توقع ہے کہ آئندہ چند دنوں میں جاپانی آٹو میکرز بھی اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کریں گے۔

کمپنی کی جانب سے قیمتوں میں حالیہ اضافے پر آپ کی کیا رائے ہے، ہمیں نیچے تبصروں میں ضرور بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.