کیا-لکی موٹرز نے گرینڈ کارنیول جاری کردی

0 319

گاڑیاں بنانے والے جنوبی کوریائی ادارے کیا نے پاکستان میں اپنے مقامی شراکت دار یونس برادرز گروپ کے اشتراک سے بنائی گئی کیا لکی موٹرز پاکستان کے تحت گرینڈ کارنیول جاری کردی ہے۔ گرینڈ کارنیول اپنی نوعیت کی ایسی گاڑی ہے جو متوقع پاکستان کی گاڑیوں کی صنعت میں اپنا زمرہ آپ تخلیق کرے گی۔

ادارے کی مقامی ویب سائٹ کے مطابق گاڑی 3.3 لیٹر انجن سے لیس ہے جو 6-اسپیڈ آٹو ٹرانسمیشن کے ساتھ ہے اور 6,400 rpm پر 270 ہارس پاور اور 5,200 پر 318 Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔
Carnival - KIA
اس گاڑی کی پیمائش 5,115 x 1,985 x 1,767 (لمبائی x چوڑائی x اونچائی) ملی میٹرز ہے۔

کیا گرینڈ کارنیول کئی خصوصیات کے ساتھ آتی ہے جیسا کہ اسٹیئرنگ ویل ریموٹ کنٹرولز (بلوٹوتھ ہینڈز فری، آٹو کروز کنٹرول)، پش بٹن اسٹارٹ، کلسٹر (3.5 انچ مونو TFT اسکرین)، دہری سن روف، ٹرائی-زون کلائمیٹ کنٹرول، ڈوئیل ایئربیگز، انفوٹینمنٹ سسٹم، پاور سیٹیں، کروز کنٹرول اور اوورہیڈ کونسول ان میں سے چند ہیں۔
Carnival KIA1

Carnival inside

Carnival roof
دیگر اہم فیچرز یہ ہیں:

  • فل آٹو ایئر کنڈیشننگ مع آزاد 3-زون کنٹرول
  • سلائیڈنگ ڈور بٹن
  • اسمارٹ کی ریموٹ
  • آٹو ڈی فوگ سسٹم
  • کنزرویشن مرر
  • ہیٹڈ اسٹیئرنگ ویل
  • ہل-اسٹارٹ اسسٹ کنٹرول (HAC)
  • الیکٹرانک اسٹیبلٹی کنٹرول (ESC)
  • ہائی-پرفارمنس ڈیمپر (HPD)
  • آگے اور پیچھے پارکنگ سینسرز
  • بلائنڈ اسپاٹ ڈٹیکشن (BSD)
  • پشت پر کیمرا
  • فوگ لیمپس
  • ریئر اسپوائلر
  • شارک فن انٹینا

Carnival KIA 2
گرینڈ کارنیول اسٹینڈرڈ ورژن کے لیے 3,999,000 کی قیمت سے شروع ہوتی ہے اور ایکس (ہائی اسپیک) ورژن کے لیے 4,799,000 سے پیش کی جا رہی ہے۔ کیا لکی موٹرز نے شاہراہ فیصل، کراچی پر بلوچ کالونی پل کے قریب پاکستان میں آج اپنی پہلی ڈیلرشپ کا آغاز کیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ جلد ہی لاہور اور فیصل آباد میں بھی ڈیلرشپس کھولی جائیں گی۔

گاڑیوں کے صارفین کے لیے مثبت خبر، کیا پاکستان میں زیادہ پیشکشوں کے ذریعے رحجانات کو تبدیل کر دہا ہے۔ صرف خصوصیات کی ابت نہیں، کیا چار سال یا 100,000 کلومیٹرز کی وارنٹی بھی پیش کر رہا ہے جو اپنی مصنوعات کے بارے میں ان کے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ اب تک کے موجودہ صنعتی رحجانات کو پیچھے چھوڑ رہی ہے اور صارفین کو مزید اعتماد دے گی کہ کیا کی پیش کردہ گاڑیوں کا معیار کیسا ہے۔ یہی نہیں، اس کے علاوہ وہ دو فری سروسز بھی دے رہا ہے۔
kia-carnival-highlights_rhd-01-1-w

kia-carnival-performance-02-1-w
ہمیں دلچسپی ہے کہ گرینڈ کارنیول کے بعد کیا پیش کیا جائے گا کیونکہ کیا گاڑیوں کا ایک اعزاز یافتہ عالمی سلسلہ رکھتا ہے! ہم سڑکوں پر آزمائی جانے والی کیا کی خاص گاڑیوں کو بھی دیکھ چکے ہیں جیسا کہ ریو اور پکانٹو۔ کیا گرینڈ کارنیول کراچی میں ٹیسٹ ڈرائیو اور فروخت کے لیے دستیاب ہے، جبکہ کیا موٹرز کیا اسپورٹیج کی ٹیسٹ ڈرائیوز بھی پیش کر رہا ہے جس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے اور اب تک فروخت کے لیے دستیاب نہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ لوگوں کو اسپورٹیج کی ملکیت حاصل کرنے کے لیے انتظار کرنا پڑے گا، البتہ وہ ٹیسٹ ڈرائیو کر سکتے ہیں۔ آپ کو کرنا صرف اتنا ہوگا کہ کیا کنیکٹ ایپ کے ذریعے رجسٹر ہونا ہے، اور آپ ڈرائیو کے لیے تیار ہوں گے!

اس کے علاوہ کمرشل پک اپ ٹک فرنٹیئر بھی سڑکوں پر آنے والا ہے، جو بہت امید افزاء مستقبل رکھتا ہے۔ بہرحال، اس وقت گرینڈ کارنیول سب کی نظروں میں ہے۔ دیکھتے ہیں کہ یہ گاڑی پاکستان میں کیسی کارکردگی پیش کرتی ہے۔ مزید خبروں کے لیے آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.