ماسٹر موٹرز اپریل میں تین LCVs متعارف کروائے گا

0 185

ماسٹر موٹرز کا چنگن آٹوموبائلز کے ساتھ جوائنٹ وینچر اپریل کے مہینے میں تین لائٹ کمرشل گاڑیاں (LCVs) کی پیداوار شروع کرے گا۔ اعلان دانیال ملک، CEO ماسٹر موٹرز نے پاکستان آٹو پارٹس شو (PAPS) 2019ء کے دوسرے روز کیا۔ نیا ادارہ کراچی میں ریکارڈ 13 مہینوں میں اپنا پروڈکشن پلانٹ بنا چکا ہے۔ یہ سالانہ 30,000 گاڑیاں بنانے کی گنجائش رکھتا ہے، جیسا کہ CEO نے بتایا۔ پلانٹ بین الاقوامی سطح پر تسلیم ISO 9001:2015 پر مبنی آٹوموٹِو کوالٹی مینجمنٹ سسٹم (QMS) اسٹینڈرڈ IATF 16949:2016 سے بھی سرٹیفائیڈ ہے۔

آٹو مینوفیکچرر تین لائٹ کمرشل گاڑیوں (LCVs) کی مقامی سطح پر اسمبلنگ کا آغاز کرے گا کہ جن میں چنگن کاروان، چنگن M8 اور چنگن M9 شامل ہیں۔ ان میں سے کاروان اور M9 اس وقت ملک میں فروخت کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کمپنی صارفین کو 3 سال یا 60,000 کلومیٹر کی اسٹینڈرڈ وارنٹی کے ساتھ ذہنی سکون فراہم کرتی ہے۔ کلاؤڈ پر مبنی ڈیلر مینجمنٹ سسٹم بے مثال کسٹمر سروس فراہم کرتا ہے جسے 3S ڈیلرشپس کا ساتھ حاصل ہے۔

چنگن چین کے ناموَر آٹومینوفیکچررز میں سے ایک ہے جو مسافر گاڑیاں بنانے اور فروخت کرنے کا 32 سالہ تجربہ رکھتا ہے۔ کمپنی مقامی مارکیٹ میں اپنے صارفین کو مناسب قیمت پر بہترین حل فراہم کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔

آئیے ان تین LCVs سے آپ کا تعارف کروائیں جو پاکستان میں اسمبل کی جائیں گی۔

چنگن کاروان:

چنگن کاروان ایک درمیانے سائز کی وین ہے جو مِنی وین کے کام میں ایک مسافر گاڑی کا آرام فراہم کرتی ہے۔ یہ بالترتیب 3980 ملی میٹر ، 1620 ملی میٹر اور 1890 ملی میٹر کی لمبائی، چوڑائی اور اونچائی رکھتی ہے۔ اس میں 6 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

انجن، ٹرانسمیشن اور سسپنشن:

یہ طاقتور 1.0 لیٹر اِن-لائن 4-سلنڈر OHC C10 انجن سے لیس ہے جو 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ آتا ہے اور 6000 rpm پر زیادہ سے زیادہ 68 hp اور 4800 rpm پر 92 Nm ٹارک پیش کرکے ہموار کارکردگی دیتا ہے۔ 999cc انجن کی مِنی وین تمام گیئر آؤٹ پٹس پر فوراً ردعمل ظاہر کرنے والی گاڑی ہے جو ملٹی پوائنٹ فیول انجکشن سسٹم اور یورو-IV امیشن اسٹینڈرڈز رکھتی ہے۔ فرنٹ سسپنشن کو میک فرسن اسٹرٹس کی طاقت حاصل ہے جو مسافروں کے لیے آرام دہ سفر کو یقینی بناتے ہیں۔

ایکسٹیریئر:

مِنی وین کا سامنے والا حصہ LED ہیڈلائٹس کے ساتھ متاثر کن ڈوئل-وِنگ کروم ریڈی ایٹر گرِل رکھتا ہے جو بڑا جارحانہ نظارہ دیتی ہے۔ اس کے نیچے فوگ لیمپس ہیں تاکہ سڑک پر دیکھنے کی صلاحیت کو بڑھایا جائے۔پیچھے لگے ہوئے ریزونٹل-اسٹائل کے ٹیل لیمپس بھی LED ہیں۔ اس میں دونوں طرف سلائیڈنگ ڈور ہے جو مسافروں کے گاڑی میں باآسانی داخل ہونے اور نکلنے اور کم گنجائش کی حامل جگہوں پر بھی کارگو لوڈنگ میں مدد دیتے ہیں۔ پہیے اسٹینڈرڈ ٹائر 165/70 R13 کے ساتھ 14 انچ کے ہیں جو 10-اسپوک الائے ویلز سے لیس ہے تاکہ سسپنشن کی شکل و صورت اور کارکردگی کو بہتر بنائے۔ کاروان کے سائیڈ ویو مررز  دیکھنے کی بہتر صلاحیت کے لیے وائیڈ-اینگل ویو پیش کرتے ہیں۔

انٹیریئر:

کاروان کا کیبن سیڈان کے کیبن کی طرح تیار کیا گیا ہے۔ یہ سرمئی کاسمیٹک کلر کمبی نیشن اور سیاہ رنگ کے ڈیش بورڈ کے ساتھ کشادہ احساس دیتا ہے۔ اسٹیئرنگ ویل ergonomically پوزیشن پر ہے جبکہ گیئر تبدیل کرنے کے لیے لیور ڈرائیور کے قریب ہے۔

آرام اور فیچرز:

چنگن کاروان میں لمبر سپورٹ کے ساتھ ڈیزائن کی گئی سیٹوں پر آرام دہ کپڑے کے ساتھ آگے کافی لیگ روم بھی ہے۔ سیٹوں کی تیسری قطار فولڈیبل ہے جو کارگو کے لیے اضافی جگہ فراہم کر رہی ہے۔ مِنی وین میں زبردست مونوکرومیٹک نیلا انفارمیشن کلسٹر ہے جو ضروری پیرامیٹرز جیسا کہ rpm، فیول گیج، مائلیج ریڈنگ اور ٹرپ میٹر دکھاتا ہے۔ یہ آگے چار ایئر-وینٹس اور پیچھے دوسری اور تیسری قطار میں بیٹھے مسافروں کے لیے علیحدہ یونٹ کے ساتھ ایئرکنڈیشننگ سسٹم سے لیس ہے۔ اس میں کیبن کے اندر درجہ حرارت کو درست کرنے کے لیے کلائمٹ کنٹرول نوب بھی ہے۔ بلٹ-اِن AUX اور FM ریڈیو کنیکٹیوِٹی کے ساتھ بنیادی انٹرٹینمنٹ فیچرز شامل ہیں۔

سیفٹی آلات:

چنگن کا مطلب ہی “دیرپا حفاظت” ہے۔ مِنی وین اگلے حصے اور دوسری قطار میں سیٹ بیلٹس سے لیس ہے جس میں ڈرائیور کے لیے سیٹ بیلٹ ریمائنڈر الرٹ شامل ہے۔ اس میں بہترین بریکنگ تجربہ فراہم کرنے کے لیے فرنٹ ڈسک بریکس ہیں۔ اسٹیئرنگ ویل ایک انرجی ایبزاربنگ یونٹ ہے جو ٹکراؤ کی صورت میں اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور ڈرائیور کو سنجیدہ زخموں سے بچاتا ہے۔

قیمت:

چنگن کاروان اس وقت 10 لاکھ روپے (ایکس-فیکٹری) کی ہے۔ البتہ مِنی وین کے مقامی طور پر اسمبل شدہ یونٹ کی آمد پر ہو سکتا ہے قیمت میں ردوبدل آئے۔

چنگن M8:

چنگن M8 ایک لائٹ کمرشل ٹرک ہے جو کافی کارگو گنجائش رکھتا ہے۔ یہ 4080 ملی میٹر لمبا، 1485 ملی میٹر چوڑا اور 1810 ملی میٹر اونچا ہے۔ کارگو پِک اپ ایک بڑے کارگو ڈیک پر 800 کلوگرام کی گنجائش کے ساتھ خاص طور پر بنایا گیا ہے جو 8 فٹ (لمبائی) اور 4.5 فٹ (چوڑائی) رکھتا ہے۔ یہ مختلف اقسام کی لوڈنگ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

انجن، ٹرانسمیشن اور سسپنشن:

چنگن M8 ایک 1.0 لیٹر اِن-لائن 4-سلنڈر انجن سے لیس ہے جو 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ ہے۔ 999cc انجن 6000 rpm پر 68hp اور 4800rpm اور 92Nm پیدا کرتا ہے۔ اس میں یورو-IV امیشن اسٹینڈرڈز کے ساتھ ملٹی-پوائنٹ فیول انجکشن سسٹم بھی ہے۔

ایکسٹیریئر:

چنگن M8 کا اگلا حصہ دو-منزلہ ہیڈلیمپ سے لیس ہے جو ہیڈلائٹ ہیلوجن لیمپ کو بالائی حصے میں موجود ٹرن سگنل اِنڈیکیٹر سے جدا کرتا ہے۔ اس کے نیچے خراب موسم کے دوران دیکھنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے فوگ لیمپس ہیں۔ پک اپ اسٹیل ویل کیپس کے ساتھ 13 انچ کے پہیے رکھتی ہے۔ کارگو ڈیک کیج ہینڈلز سے لیس ہے جو جگہ کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے تین اطراف سے کھلنے کی سہولت دیتے ہیں۔

انٹیریئر:

M8 کا سرمئی رنگ کا انٹیریئر گاڑی کے اندر کشادہ گنجائش کے ساتھ نظر آتا ہے۔ اس میں ڈرائیور کے ساتھ ایک شخص کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔

آرام اور فیچرز:

پک اپ آرام دہ سیٹیں رکھتی ہے، جو طویل ڈرائیو کو اچھا کر دیتی ہیں۔ البتہ اس میں پاور ونڈوز نہیں ہیں۔ اس میں بنیادی معلومات ظاہر کرنے والے انفارمیشن کلسٹر کے ساتھ بنیادی مونوکرومیٹک اسپیڈومیٹر ہے۔ اگلے کمپارٹمنٹ کے لیے چار خصوصی ایئر وینٹس ہیں جو کلائمٹ کنٹرول فیچر کے ذریعے درجہ حرارت کو برقرار رکھتے ہیں۔ مزید یہ کہ اس میں بنیادی انٹرٹینمنٹ فیچر کے طور پر FM ریڈیو کنیکٹیوٹی ہے۔

سیفٹی آلات:

چنگن M8 میں ڈرائیور اور آگے بیٹھے مسافر دونوں کے لیے سیٹ بیلٹس ہیں۔ اس میں سڑک پر بریکنگ کے بہتر تجربے کے لیے فرنٹ ڈسک بریکس ہیں۔ کارگو پک اپ کیبن کے ڈھانچے کو سپورٹ دینے کے لیے کارگو کریش بارز بھی رکھتی ہے۔ یہ تصادم کی صورت میں کارگو کے اثر کو کم کرتا ہے اور مسافروں کو محفوظ رکھتا ہے۔

قیمت:

چنگن M8 کی قیمت اب بھی معلوم نہیں ہے۔ البتہ اندازہ ہے کہ اس کی قیمت ساڑھے 8 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہوگی (ایکس-فیکٹری)۔

چنگن M9:

یہ چنگن M8 کا بڑا ورژن ہے جس میں کارگو لوڈنگ کی زیادہ گنجائش ہے اور اضافی فیچرز ہیں۔ اسے خصوصی طور پر 1 ٹن پک اپ کے طور پر تیار کیا گیا ہے جس میں 9 فٹ لمبا کارگو ڈیک ہے جو چوڑائی میں 5 فٹ تک پھیلا ہوا ہے۔ پیمائش 4560x1645x1890 (لمبائیxچوڑائیxاونچائی) ملی میٹر ہے۔

انجن، ٹرانسمیشن اور سسپنشن:

چنگن M9 اسی 1.0 لیٹر اِن-لائن 4-سلنڈر OHC C10 انجن سے لیس ہے جو زیادہ سے زیادہ 68hp اور 92Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کسی بھی وزن پر بہترین کارکردگی فراہم کرتی ہے۔ فرنٹ سسپنشن ناہموار راستے پو ہموار سواری دینے کے لیے میک فرسن اسٹرٹس رکھتا ہے۔

ایکسٹیریئر:

M8 کے مقابلے میں اس میں پروجیکشن فرنٹ ہیڈلیمپس ہیں جو ضرورت کے مطابق 5 لیولز میں ایڈجسٹمنٹ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ خوبصورت کروم گرِل ہے جو چنگن M8 میں نہیں۔ مزید یہ کہ یہ اپنے بڑے کارگو ڈیک کے ساتھ تمام ٹرانسپورٹ ضروریات کا احاطہ کرتی ہے جسے 3 اطراف سے کھولا جا سکتا ہے۔ یہ ٹیوب لیس 175/70 R 14 ٹائروں کے حامل 14 انچ ویلز رکھتی ہے۔

انٹیریئر:

انٹیریئر M8 جیسا ہی لگتا ہے یعنی سرمئی رنگ کا۔ یہ اندر سے کہیں زیادہ کشادہ ہے اور اگلے حصے کے لیے ایئروینٹس پیش کرتا ہے۔

آرام اور فیچرز:

چنگن M9 طویل سفر کے بہتر تجربے کے لیے آرام دہ سیٹیں رکھتی ہے۔ ڈرائیور کے ساتھ بیٹھے مسافر کے لیے کافی لیگ روم موجود ہے۔ پک اپ میں انٹرٹینمنٹ کے لیے بلٹ اِن AUX اور FMریڈیو کنیکٹیوِٹی ہے۔ اسپیڈ اور ریوولیوشن کلسٹر مونوکرومیٹک ہیں جو آنکھوں کے لیے کافی آرام دہ لگتے ہیں۔

سیفٹی آلات:

کارگو پک اپ میں ڈرائیور اور اس کے ساتھ بیٹھے مسافر دونوں کے لیے سیٹ بیلٹس ہیں۔ ڈرم کے بجائے فرنٹ ڈسک بریکس بہتر بریکنگ تجربہ فراہم کرتے ہیں۔ کارگو کریش کیج بھی موجود ہے تاکہ تصادم کی صورت میں مسافروں کو اضافی حفاظت ملے۔

قیمت:

چنگن M9 مقامی مارکیٹ میں 9 لاکھ 19 ہزار روپے (ایکس-فیکٹری) کی بنیادی قیمت پر آتی ہے۔

آٹوموبائل انڈسٹری کی تازہ ترین خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔ اپنی قیمتی رائے نیچے فراہم کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.