نئی سوزوکی کلٹس کی مزید جاسوسی تصاویر

0 138

پچھلے چھ ماہ سے زائد کے عرصے میں پاکستانی آٹو مارکیٹ میں خاطر خواہ ترقی نظر آتی ہے۔ اس سب کا آغاز جولائی 2016 میں ہوا جب دسویں جنریشن کی ہونڈا سوک لانچ کی گئی اور اس کے بعد ٹویوٹا ہائی لکس، فارچیونر، سوزوکی وتارا، سوزوکی سیاز آئیں اور اب پاکستانی آٹو صارفین نئی سوزوکی کلٹس کی لانچ کے منتظر ہیں۔

پہلے 31 جنوری 2017 کو پاک وہیلز کے ایک فیس بک کمیونٹی میمبر نئی سوزوکی کلٹس جسے عالمی سطح پر سوزوکی سیلیریو کے نام سے جانا جاتا ہے کی سب سے پہلی جاسوسی تصاویر لینے میں کامیاب رہے۔

آج صبح پاک وہیلز کے ایک فیس بک کمیونٹی میمبر نے نئی سوزوکی کلٹس کی پاکستان میں جاسوسی تصاویر لیں۔ جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ یہ ہیچ بیک گاڑی بہت جلد لانچ کر دی جائے گی۔

new-cultus-3 new-cultus-2 new-cultus-1

پاک وہیلز کے زرائع کے مطابق، اس گاڑی کی 2017 کے سیکنڈ کوارٹر(اپریل تا جون) میں مارکیٹ میں آنے کی امید ہے۔ جیسا کہ پہلے بتایا گیا کہ اس گاڑی کی پلیسمنٹ سوزوکی ویگن آر سے اوپر اور سوزوکی سوفٹ سے نیچے ہو گی جو پاک سوزوکی کو اس قابل بنائے گی کہ وہ صارفین کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 5 پروڈکٹس دے سکے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.