لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی کے بعد ملتان میں بھی میٹرو بس سروس کا آغاز

0 423

ملتان میں آزمائشی طور پر چلائی جانے والی میٹر بس کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز (24 جنوری 2017ء) ہونے والی خصوصی تقریب میں وزیراعظم نواز شریف بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ حکومت پنجاب اور شہری ترقی کے ذمہ دار ادارے نے اس بس سروس کو فوری طور پر فعال کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

ملتان میٹرو پروجیکٹ شروع کرنے کا مقصد شہریوں کو باسہولت اور کم قیمت سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس سے قبل اسی طرز کا منصوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور اور جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی کامیابی کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ ملک میں ٹریفک کی بدتر صورتحال اور آئےروز کی پریشانی سےبچانے کے لیے حکومت متبادل نظام پیش کر رہی ہے جن میں ایئرکنڈیشن سے آراستہ بس سروس بھی شامل ہے۔اس طرح کے منصوبوں سے جہاں شہریوں کو ٹریفک جام اور موسمی مشکلات سے محفوظ رہنےمیں مدد ملتی ہے وہیں وہ اپنی منزل پر بروقت بھی پہنچ پاتے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق ملتان میٹرو پروجیکٹ پر 2 کروڑ 88 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ اس منصوبے کے تحت 18.5 کلومیٹر طویل تعمیرات بھی کی گئیں جو بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے لے کر کمہارن والا چوک تک پھیلی ہوئی ہیں۔ ذمہ داران کے مطابق اس منصوبے میں 21 ٹرمنلز بنائے گئے ہیں جن میں سے 7 عام شاہراہوں پر جبکہ 14 برجز پر تعمیر کیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے تحت شہر کے مصروف ترین مقامات پر بھی ٹرمنلز بنائے گئے ہیں جن میں وہاڑی چوک، دولت گیٹ، چنگی نمبر 14، چنگی نمبر 9، مچھی مارکیٹ اور BCG چوک بھی شامل ہیں۔ ابتدا میں 35 بسوں کے ساتھ یہ سروس شروع کی جارہی ہے تاہم بعد ازاں ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بسوں کی تعداد میں اضافہ بھی کیئے جانے کا امکان ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.