خبردار! تیز رفتاری آپ کو مشکل میں پھنسائے گی

0 371

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (PSCA) نے لاہور میں حدِ رفتار سے زیادہ تیز گاڑی چلانے پر ای-چالان جاری کرنا شروع کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کے لیے شہر کے پانچ مرکزی مقامات پر اسپیڈ ریڈار کیمرے لگا دیے گئے ہیں۔ اگر کوئی گاڑی یا موٹر سائیکل مقررہ رفتار سے تجاوز کرتی ہے تو اسے فوری طور پر ای-چالان جاری کیا جائے گا۔ اتھارٹی نے نہ صرف تيز رفتاری پر ای-چالان جاری کرنا شروع کردیے ہیں بلکہ لین کی خلاف ورزی پر بھی چالان دینے کا آغاز کردیا ہے۔

اِس وقت کینال روڈ پر حدِ رفتار 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جیل روڈ، مال روڈ اور مین بلیوارڈ پر گاڑیوں کو 60 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار عبور کرنے کی اجازت نہیں ہے، اس لیے جو بھی خلاف ورزی کرتا پایا گیا، اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ اتھارٹیز حدِ رفتار سے زیادہ تیز گاڑی چلانے کے نقصانات کی شہر بھر میں تشہیر کر رہی ہیں اور اب عملی قدم اٹھانے کا وقت آ چکا ہے، اتھارٹی نے کہا۔

قبل ازیں، psca نے سگنل توڑنے اور ون-وے کی خلاف ورزی پر ای-چالان کا اجراء شروع کیا تھا۔ مزید برآں، لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر سٹی ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواری کے دوران ہیلمٹ نہ پہننے والے افراد کے حوالے سے ہوشیار ہو چکی ہے۔

اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات عوام کی حفاظت اور تحفظ کو مدنظر رکھ کر اٹھائے جا رہے ہیں۔ ہم ٹریفک قواعد و ضوابط کی پابندی پر زور دیتے ہیں کیونکہ یہ عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے بنائے گئے ہیں، انہوں نے مزید کہا۔

مزید یہ کہ پولیس ٹریفک ریفارمز کمیٹی ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کی عمر کو 18 سال سے گھٹا کر 16 سال کرنے اور ساتھ ہی ای-چالان کے حوالے سے ڈیٹا کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے ملانے کی تجویز دے چکی ہے۔ یہ تجاویز منظوری کے لیے حکومت کو بھیجی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.