جاپانی گاڑیوں کی آکشن شیٹ کی تصدیق پاک ویلز پر کریں
گاڑیاں بنانے والے مقامی اداروں کی نا اہلی کے باعث پاکستان میں درآمد شدہ گاڑیوں کی مانگ اور فروخت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ لوگوں کے پاس گاڑی خریدنے کے پیسے ہیں لیکن مقامی ادارے ان کی ضروریات پوری کرنے میں ناکام ہیں اور یہی وجہ ہے کہ لوگ بیرون ملک سے گاڑیاں منگوانے پر مجبور ہیں۔ یہاں اس بات کا بھی ذکر ضروری ہے کہ گاڑیاں بنانے والے پاکستانی ادارے اپنے خریداروں کو بروقت گاڑیوں کی فراہمی بھی نہیں کرپارہے نیز ان کی گاڑیاں کئی سہولیات او خصوصیات سے عاری ہیں۔ ان وجوہات نے بھی جاپان سے گاڑیوں کی درآمد پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔
ڈاؤن لوڈ کریں: پاک ویلز موبائل ایپ
ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں سالانہ 50 ہزار جاپانی گاڑیاں خریدی جارہی ہیں۔ تاہم اکثر خریداروں کو اس بات علم نہیں ہوتا کہ جو گاڑی وہ جاپان سے منگوا رہے ہیں، آیا وہ کسی قسم کے مسئلے یا خرابی کا شکار تو نہیں؟ یہ اور ان جیسے دیگر سوالوں کے جوابات کے لیے گاڑی کی آکشن شیٹ بنائی گئی ہے جس میں اس گاڑی سے متعلق تمام تفصیلات درج ہوتی ہیں۔ یہ آکشن شیٹ بتاتئی ہے کہ گاڑی کب تیار ہوئی، کتنا عرصہ چلی اور اس پر کتنی مسافت طے کی گئی وغیرہ وغیرہ۔ دوسرے لفظوں میں آپ اسے گاڑی کا ایکسرے قرار دے سکتے ہیں۔
آکشن شیٹ کیوں ضروری ہے؟
- یہ بتاتی ہے کہ گاڑی میں کیا کام کیے جاچکے ہیں
- گاڑی کی قیمت سے متعلق اندازہ لگانا آسان ہوتا ہے
- گاڑی کی موجودہ حالت کے بارے میں بتاتی ہے
- فروخت کرنے والے کے ہاتھوں بدھو بننے سے بچاتی ہے
- دھوکا دہی کے امکان سے بچاتی ہے
آگے بڑھنے سے پہلے ایک لمحے کے لیے رک جائیے۔ یہاں میں آپ کو بتاؤں گا کہ بولی کے عمل سے پہلے جاپانی گاڑیوں کو کس طرح گریڈ دیے جاتے ہیں۔ جاپانی گاڑیوں کو نیلامی مراکز میں بھیجا جاتا ہے جہاں انہیں جاپانی آٹوموٹیو اسٹینڈرڈز آرگنائزیشن (جاسو) کے بیان کردہ معیارات پر پرکھا جاتا ہے۔ گاڑی کو بنیادی طور پر مسافت، اندرونی حصے اور ظاہری حصے کی حالت پر گریڈ دیا جاتا ہے۔ آکشن شیٹ کے سب سے اوپر دائیں جانب گاڑی کا گریڈ لکھا ہوا ہوتا ہے۔ گریڈ دیئے جانے کے بعد نیلامی مرکز گاڑی کو بولی کے لیے پیش کردیتا ہے اور یوں کوئی بھی شخص زیادہ سے زیادہ دام لگا کر گاڑی اپنے نام کرواسکتا ہے۔
پاکستان میں گاڑیوں کے کاروبار سے وابستہ افراد اور ادارے جاپان کے نیلامی مراکز ہی سے گاڑیاں خریدتے ہیں۔ نیلامی کے مراکز جاپان سے لاتعداد گاڑیاں دیگر ممالک میں بھیجتے ہیں اور ہر گاڑی کے خریدار کو آکشن شیٹ بھی فراہم کی جاتی ہے۔ البتہ نیلامی مراکز میں گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث آکشن شیٹ کی تیاری ایک مشکل مرحلہ بن چکا ہے۔ نیز بعض اوقات آکشن شیٹ میں ردوبدل کیے جانے کی بھی شکایت سامنے آجاتی ہیں۔ یہ اور اس طرح کی صورتحال میں گاڑی کے خریداروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پاک ویلز نے آکشن شیٹ کی تصدیق کرنے کی آن لائن سہولت متعارف کروائی ہے۔ آپ کو صرف گاڑی کا چیسز نمبر درج کرنا ہے اور گاڑی کی اصلی اور مصدقہ آکشن شیٹ آپ کے سامنے حاضر ہوجائے گی۔ پاک ویلز نے مقامی خریداروں کی آسانی اور انہیں کسی بھی قسم کی جعل سازی سے بچانے کے لیے یہ سہولت متعارف کروائی ہے۔