پاک سوزوکی نے ویگن آر اے جی ایس لانچ کر دی، قیمت 1,890,000 روپے

0 1,404

 جیسا کہ PakWheels.com نے بتایا تھا، پاک سوزوکی نے بالآخر نئے سال کے آغاز پر ویگن آر AGS لانچ کر دی ہے۔ 

کمپنی کی جانب سے ملک بھر میں اپنے ڈیلرز کو بھیجی گئی ایک دستاویز کے مطابق آٹو گیئر شفٹ (AGS) ٹرانسمیشن رکھنے والی  نئی ویگن آر ایک ایئربیگ کے ساتھ آ رہی ہے۔ علاوہ ازیں، یکم جنوری 2020ء سے اس کار کی قیمت 18,90,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ سرکلر یہ بھی بتاتا ہے کہ کمپنی لانچ سے لے کر اب تک ویگن آر کے 1,00,000 سے زیادہ یونٹس فروخت کر چکی ہے۔ دستاویز نیچے دیکھیں:  

کمپنی نے نئی 1000cc ہیچ بیک  کی تمام تفصیلات اور خصوصیات ظاہر نہیں کیں؛ البتہ  یہ قرینِ قیاس ہے کہ یہ VXL جیسے ویرینٹ کی خصوصیات اور تفصیلات کے ساتھ آئے گی، جو یہ ہیں: 

پاور اسٹیئرنگ

پاور وِنڈوز (فرنٹ) 

انفوٹینمنٹ سسٹم مع USB اور AUX کنیکٹیوِٹی 

باڈی کی رنگت کے سائیڈ مررز 

ریئر کروم گارنش 

الائے ویلز 

اموبیلائزر

کی-لیس اِنٹری

چند دن پہلے ویگن آر AGS کو ایک جگہ دیکھا بھی گیا تھا: 

ویگن آر AGS کے علاوہ مارکیٹ میں اس وقت دو مزید ویرینٹس دستیاب ہیں، جو سوزوکی ویگن آر VXR اور سوزوکی ویگن آر VXL ہیں۔

ویگن آر  پچھلے چھ ماہ کے اندر  مارکیٹ میں اپنا بڑا شیئر کھو چکی ہے۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) کے نفاذ کے علاوہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی سے بھی اِس کی قیمت بہت اضافہ ہوا۔ نتیجتاً فروخت میں نمایاں کمی آئی اور صارفین نے ویگن آر کے بجائے 660cc آلٹو کا انتخاب کرنا شروع کر دیا۔ رواں مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں اِس کار کی فروخت میں 74.97 فیصد کی بڑی کمی آئی ہے۔ آٹومیکر جولائی سے نومبر کے دوران ویگن آر کے صرف 3339 یونٹس ہی فروخت کر پایا۔ پاک سوزوکی نے اس عرصے میں اس ہیچ بیک کے 6356 یونٹس بنائے جو مارکیٹ میں اس کی کم طلب کو ظاہر کرتے ہیں۔ مالی سال ‏2019-20ء میں ویگن آر کی فروخت کے اعداد و شمار کا پچھلے سال کے اسی عرصے سے تقابل دیکھیں: 

دیکھتے ہیں کہ نئی ویگن آر سوزوکی کی فروخت کو کس طرح بحال کرتی ہے؟ اس خبر پر آپ کے تاثرات کیا ہیں؟ ہمیں بتائیں اور سوزوکی ویگن آر AGS کے بارے میں مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیں۔ 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.