کیری ڈبے میں اے سی کامیاب ہو گا یا نہیں؟

0 3,588

آج کل اے سی والے کیری ڈبے کا کافی چرچا پایا جاتا ہے کیونکہ پاک سوزوکی کی جانب سے نیا اے سی والا کیری ڈبہ سامنے لایا گیا ہے۔ ہم آپ کے لیے اے سی والا ڈبہ کا جائزہ لے کر آئے ہیں لیکن یہاں اہم سوال یہ ہے کہ آیا AC ویریئنٹ دوبارہ کامیاب ہوگا یا ناکام؟

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب کیری ڈبے میں اے سی دیا گیا ہے۔ 2006/2007 میں بھی پاک سوزوکی نے اپنی گاڑی میں یہ فیچر پیش کیا تھا لیکن تب یہ ناکام ثابت ہوا۔ جس کی اہم وجوہات میں اوورہیٹنگ اور انجن کی کم پاور شامل تھیں۔ سوزوکی مہران کی طرح اے سی کی کارکردگی خاص طور پر گرمیوں میں تسلی بخش نہیں تھی، اسی لیے اسے بند کر دیا گیا۔ مزید برآں، بولان کا انجن ڈرائیونگ سیٹ کے نیچے ہے اور زیادہ گرم ہونے  کا مطلب ڈرائیور کے لیے شدید تکلیف ہے۔

نیا اے سی والا کیری ڈبہ

جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے ہم نے حال ہی میں بولان کے اے سی کا جائزہ لیا اور وہی ہوا جس کے بارے میں ہم سوچ رہے تھے ۔ اے سی آن کرنے کے بعد کیرے ڈبی کی پوری باڈی لرزنے لگتی ہے اور انجن پاور میں بھی نمایاں طور پر کمی دیکھنے کو ملتی ہے۔تاہم، اے سی کی کارکردگی بہترین ہے جو کہ ڈرائیورز اور مسافروں کے لیے ایک بہترین احساس ہو سکتا ہے۔

ایک اچھی پیشکش

کیری ڈبے میں اے سی دینا اِس سیگمنٹ میں ایک اچھی پیشکش ہے۔ اس میں میں سفر کرنے والے لوگوں کے لیے یہ ایک نئی تبدیلی ہوگی کیونکہ اس میں زیادہ تر فیمیلیز سفر کرتی ہیں۔ لہذا، آپ آرام دہ احساس کے ساتھ اپنے سفر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اب کی بار یہ سوزوکی بولان کامیاب ہوگا۔

مزید برآں، انجن کو اے سی  والے پچھلے انجن کے مقابلے یورو 2 میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ اسی لیے امید ہے کہ یہ اس بار بہتر کارکردگی دکھائے گا۔

اے سی والے سوزوکی بولان کے ہمارے جائزے کی ویڈیو یہ ہے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.