موٹر وے ایم4 کا عبد الحکیم–خانیوال سیکشن 27 اکتوبر کو کھول دیا جائے گا

0 391

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے اعلان کیا ہے کہ وزیرِ خارجہ 27 اکتوبر 2019ء بروز اتوار موٹروے M-4 کے عبد الحکیم-خانیوال سیکشن کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی کو موٹروے M4 کے اس حصے کا افتتاح کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب شام کوٹ انٹرچینج، خانیوال پر ہوگی۔ تقریب میں رکن قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر، وزیراعظم کی جائزہ کمیٹی کے چیئرمین احمد یار ہراج اور علاقے کے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز شرکت کریں گے۔ یہ راستہ عوام کے لیے کھولا جائے گا اور ملحقہ علاقوں کے لاکھوں افراد کو سہولت دے گا۔ افتتاح کے حوالے سے سرکاری لیٹر مندرجہ ذیل ہے: 

دوسری جانب نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) پرامید ہے کہ وہ جلد ہی ملتان-سکھر موٹروے M-5 بھی کھول دے گی۔ البتہ اس موٹروے کے لیے ٹول ریٹس کا چند دن پہلے اعلان کردیا گیا تھا۔ ملتان اور سکھر کے درمیان سفر کا کل ٹول ریٹ مسافر کاروں کے لیے 680 روپے ہوگا۔ ٹول ریٹس یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ M-5 جلد ہی عوام کے لیے کھول دی جائے گی۔ M-5 پر ٹول ریٹس کی مکمل فہرست کچھ یہ ہے: 

ان سڑکوں کا افتتاح جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کو باہم منسلک کرے گا اور فاصلے گھٹائے گا۔ 

مزید برآں، یہ ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ وزیر اعظم پاکستان نے موجودہ منصوبوں کی تکمیل پر زور دیا ہے تاکہ ملک بھر میں عوام کی سہولت کے لیے مزید نئے منصوبے شروع کیے جا سکیں۔ یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ جو M2 استعمال کرنے والوں کے لیے M-4 تک رسائی پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک ہوگی جو 286 کلومیٹر طویل راستہ ہے۔ مزید یہ کہ مسافر ملتان سے M-5 تک رسائی رکھ سکتے ہیں، وہ بھی سکھر تک، جو 392 کلومیٹرز طویل ہے۔ M-4 کے دیگر حصے، جن میں فیصل آباد سے گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شور کوٹ اور عبد الحکیم شامل ہیں، پہلے ہی کام کر رہے ہیں اور اب عبد الحکیم اور خانیوال کے سیکشن کی تکمیل ملتان کے راستے کو جوڑ دے گی۔ عبد الحکیم-خانیوال سیکشن پر کل تین انٹرچینجز ہیں، جن میں دین پور، مخدوم پور اور کبیروالا شامل ہیں۔ M-4 کے ڈوئل کیرج وے کا تعمیراتی کام بھی پہلے ہی مکمل ہو چکا تھا۔ صرف ٹول پلازا اور انٹرچینجز تعمیر ہو رہے تھے۔ بلاشبہ یہ اس راستے کے مسافروں کے لیے بہت زبردست خبر ہے کیونکہ یہ انہیں سفر کے اوقات میں بڑی کمی کے ساتھ محفوظ سفری سہولیات دے رہی ہے۔ 

NHA کے منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیں۔ 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.