الحاج فا نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

0 185

IMC ٹویوٹا کے فوراً بعد گزشتہ روز ہونڈا پاکستان نے بھی سال میں دوسری مرتبہ اپنی گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کیا۔ پاک ویلز نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پاک سوزوکی اور الحاج فا کی نظریں بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے پر مرکوز ہیں۔ اور اب مؤخر الذکر نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 35 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ فا نے رواں سال کے اوائل میں بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھائی تھیں، اور یہ سال میں دوسرا موقع ہے کہ کمپنی نے نرخوں میں اضافہ کیا ہے۔

گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے لیے مقامی آٹو موبائل ادارے جو وجہ تراش رہے ہیں وہ ہے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بارہا کمی اور اس خام مال پر ٹیکس کی بڑھتی ہوئی شرح، جو وہ اپنی گاڑیوں کو بنانے کے لیے بیرون ملک سے درآمد کرتے ہیں، تو ان کے لیے یہ ممکن نہیں کہ موجودہ قیمتوں پر گاڑیاں پیش کر سکیں۔

فا کی گاڑیوں کی قیمتوں کی تازہ ترین فہرست ذیل میں ہے:

فا کیریئر
نئی قیمت پرانی قیمت تبدیلی
اسٹینڈرڈ 819,000 روپے 799,000 روپے 20,000 روپے
فلیٹ بیڈ 809,000 روپے 789,000 روپے 20,000 روپے
ڈیک لیس 799,000 روپے 779,000 روپے 20,000 روپے
اے سی کے اضافی اخراجات 41,000 روپے
فا V2
مینوئل ٹرانس میشن 1,154,000 روپے 1,119,000 روپے 35,000 روپے
فا X-PV
اسٹینڈرڈ 919,000 روپے 899,000 روپے 20,000 روپے
ڈوئل AC 969,000 روپے 949,000 روپے 20,000 روپے
پچھلی سیٹ کے بغیر 949,000 روپے N/A

مندرجہ بالال تمام قیمتیں ایکس-فیکٹری ہیں۔ مزید برآں ادارے نے جو سرکولیشن جاری کیا ہے وہ یہ بتاتا ہے:

تمام فا گاڑیوں کی قیمتیں بغیر نوٹس کے اور ڈلیوری کے وقت موجودہ قیمتوں سے تبدیل ہو سکتی ہیں اگر موجودہ ڈیوٹی/ٹیکس میں اضافہ ہوتا ہے یا حکومت کی جانب سے نئی ڈیوٹی/ٹیکس لگائے جاتے ہیں یہ اضافہ گاڑیوں کی فراہمی سے پہلے صارف ادا کرے گا۔

ہماری طرف سے اتنا ہی۔ گاڑیاں بنانے والے مقامی اداروں کی جانب سے حالیہ اضافوں کے بارے میں ذیل میں اپنی رائے ضرور دیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.