الحاج فا نے سال میں تیسری بار گاڑیوں کی قیمتیں تبدیل کردیں – نئی قیمتیں دیکھیں

0 179

PakWheels.com پہلے ہی بتا چکا ہے کہ گاڑیاں بنانے والے تمام مقامی ادارے سال میں تیسری مرتبہ اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے پر نگاہیں جمائے ہوئے ہیں۔ یہ خبر تب درست ثابت ہوئی جب چند روز قبل پاک سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھائیں۔ اور اب ایک اور مقامی آٹو میکر الحاج فا نے تیسری بار اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ ادارے نے اس حوالے سے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق نئی قیمتیں کچھ یوں ہیں:

faw-new-prices

قیمت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ 25,000 روپے کا ہے۔ مزید برآں ادارے نے جو سرکلر جاری کیا ہے وہ یہ کہتا ہے:

“تمام فا گاڑیوں کی قیمت بغیر کسی پیشگی اطلاع کے تبدیل ہو سکتی ہیں اور اگر موجودہ ڈیوٹیز/ٹیکسز بڑھتے ہیں یا نئی ڈیوٹیز/ٹیکسز حکومت کی جانب سے لاگو ہوتے ہیں تو فراہمی کے وقت موجود قیمتیں لاگو ہوں گی پھر اس اضافے کی قیمت گاڑی کی فراہمی سے قبل صارف کی جانب سے کی جائے گی۔”

پرانی قیمتیں کچھ یوں ہیں:

فا X-PV

اسٹینڈرڈ: 919,000

ڈوئل AC: 969,000

بغیر پچھلی نشست: 949,000

فا کیریئر:

اسٹینڈرڈ: 819,000

فلیٹ بیڈ: 809,000

ڈیک لیس: 799,000

AC کی اضافی لاگت: 41,000

فا V2:

مینوئل ٹرانسمیشن: 1,154,000

اس سے پہلے کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتیں رواں سال مارچ میں بڑھائی تھیں۔ تب الحاج فا نے زور دیا تھا کہ قیمتوں میں یہ اضافہ روپے کی قدر میں آنے والی کمی کی وجہ سے مجبوراً کیا گیا۔ فا اور سوزوکی کو اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھاتا دیکھنے کے بعد یہ اندازہ لگایا جا سکتاہے کہ ہونڈا اٹلس اور IMC ٹویوٹا بھی جلد یا بدیر اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھائیں گے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.