گاڑیوں پر انکم ٹیکس ریٹرن نہ دینے والوں کے خلاف ایف بی آر سخت کارروائی کرے گا

0 295

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 1000cc انجن کی گاڑیاں رکھنے والے افراد کو انکم ٹیکس ریٹرن فوراً جمع کرانے کی ہدایت کی ہے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو سید شبر زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ 1000cc سے زیادہ کے انجن رکھنے والی تمام گاڑیوں کو انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے ہوں گے۔ محکمہ فائل ریٹرنز کے لیے پہلے ہی 30 نومبر کی ڈیڈلائن جاری کر چکا تھا۔ 

البتہ ایف بی آر کے جاری کیے گئے سرکلر کے مطابق اسے 16 دسمبر 2019ء تک توسیع دے دی گئی تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد سال 2019ء کے لیے ٹیکس دائرے میں شامل ہو سکیں اس سے پہلے کہ حکومت کارروائی کا آغاز کرے۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی شرط انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کی شق 114 کے تحت لگائی گئی تھی۔ یہ شرط مقامی طور پر بنائی گئی یا درآمد شدہ گاڑی کی شرط سے بالاتر ہے۔ گاڑی خریدنے کے لیے کسی بھی شخص کو گاڑی کی ملکیت کا اعلان کرنے اور اس کی خریداری کے لیے آمدنی کا ذریعہ بتانا ہوگا۔ 

اس ضمن میں آیف بی آر گزشتہ پانچ سال میں خریدی گئی گاڑیوں کی معلومات موٹر رجسٹریشن اتھارٹی اور ملک میں کام کرنے والے تمام آٹو مینوفیکچررز سے حاصل کر چکا ہے۔ اس کے علاوہ اس عرصے میں مذکورہ انجن رکھنے والی درآمد شدہ گاڑیوں کی تفصیلات بھی کسٹمز حکام سے حاصل کی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے یہ ٹوئٹ کیا: 

FBR reiterates that every person owning a car above 1000 cc and a house measuring 500 sq. yards or above is mandatorily required to file return of income irrespective of having any taxable income during the year. Penal actions will be taken against delinquents. Avail extension.

— Syed Shabbar Zaidi (@ShabarZaidi) December 2, 2019

1000cc سے بڑا انجن رکھنے والی گاڑیوں کے مالکان کی جانب سے مذکورہ تاریخ تک ٹیکس ریٹرن فائل کروانے میں ناکامی کی صورت میں واجب الادا ٹیکس کے 0.1 فیصد کی پنالٹی لگائی جائے گی۔ اس ضمن میں زیادہ سے زیادہ جرمانہ واجب الادا ٹیکس رقم کا 50 فیصد ہوگی۔ 

حکومت زیادہ سے زیادہ افراد کو ٹیکس دائرے میں لانا چاہتی ہے اور عوام کو تجویز کی جاتی ہے کہ وہ جرمانے سے بچنے کے لیے ڈیڈلائن سے پہلے ہی اپنے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کریں۔ ہماری طرف سے اتنا ہی۔ اس حوالے سے اپنے خیالات تبصروں میں پیش کیجیے اور آٹوموبائل انڈسٹری کی مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.