فلويڈ مايويذر کی 10 لاکھ ڈالر مالیت کی 4 گاڑیاں نظر آتش

0 168

اگر آپ باکسنگ پسند کرتے ہیں تو فلويڈ مايويذر کا نام ضرور جانتے ہوں گے۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ فلويڈ مايويذر کی وجہ مشہوری صرف باکسنگ نہیں بلکہ گاڑیوں سے ان کی بے پناہ محبت بھی ہے۔ ان کے بارے میں بہت سے لوگ مختلف آراء رکھتے ہیں لیکن پھر بھی ایک بات پر متفق ہیں کہ اس بندے کا شمار دنیا کے ان چند لوگوں میں کیا جانا چاہیے جو سب سے قیمتی گاڑیاں رکھنے کے شوقین ہیں۔ فلويڈ کے پاس دنیا کی مہنگی ترین گاڑیاں موجود ہیں جن میں رولز رائس فینٹمز، لمبورگنی آوینتادور LP700-4، فراری 458 سپدار، 2 بوگیٹی ویرونز اور دیگر پرتعیش گاڑیاں شامل ہیں۔ حال میں 48 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کی کوئنگزیگ CCXR ٹریویٹا اور 10 ملین ڈالر مالیت کی 2 ہائپر کارز بھی اس فہرست میں شامل ہوچکی ہے۔

تاہم فلويڈ مايويذر کے مداحوں اور اس کی گاڑیوں پر رشک کرنے والوں کے لیے افسوس ناک خبر یہ ہے کہ ایک حادثے میں فلویڈ کی چار گاڑیاں نظر آتش ہوچکی ہیں جن کی مجموعی مالیت تقریباً 10 لاکھ ڈالر ہے جو پاکستانی روپے میں 1 کروڑ سے زائد رقم بنتی ہے۔ ان گاڑیوں میں 2 رولز رائس، ایک بینٹلے اور ایک جیپ شامل ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب فلویڈ ان گاڑیوں کو لاس ویگاس میں موجود اپنی رہائش گاہ سے میامی لے جا رہے تھے۔ یہ چاروں گاڑیاں ایک ٹرالر کی مدد سے لے جائی جا رہی تھیں اور جب گاڑیوں کا ٹرالر صحرائے ایریزونا پہنچا تو اچانک اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ گوکہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گاڑیوں کو آگ کے شعلوں سے نہ بچایا جاسکا۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

عام طور پر اس طرح کے واقعات پر گاڑیوں کے مالکان شدید صدمے سے دوچار ہوجاتے ہیں اور فلویڈ کو بھی اس واقعے پر شدید رنج ہوا ہوگا۔ لیکن ایک کروڑ روپے کی گاڑیاں دوبارہ خرید لینا شاید ان جیسے افراد کے لیے زیادہ بڑا مسئلہ نہیں اس لیے وہ جلد اس غم کو بھلا دیں گے۔ اس اندوہناک واقعے کے چند تصویری مناظر ذیل میں موجود ہیں:

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.