حکومت نے دسمبر 2019ء کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

0 187

حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (OGRA) کی سفارش پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کر دی ہے کہ جو یکم دسمبر 2019ء سے لاگو ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (OGRA) نے حکومت کو ایک سمری بھیجی تھی کہ جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی تجویز کی گئی تھی۔ حکومت نے اس کی منظوری دیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کرے گی۔ وزارت خزانہ نے پٹرول کی قیمت پر فی لیٹر 25 پیسے جبکہ ڈیزل پر 2.40 روپے کی کمی کی ہے۔ اسی طرح لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی بالترتیب 2.90 روپے اور 0.83 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں کچھ یوں ہیں: 

پٹرول: 113.99 روپے فی لیٹر 

ڈیزل: 125.01 روپے فی لیٹر

لائٹ اسپیڈ ڈیزل: 82.43 روپے فی لیٹر

مٹی کا تیل: 96.35 روپے فی لیٹر

موجودہ حکومت نے پچھلے سال کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی آمدنی میں کمی کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بارہا اور بہت زیادہ اضافہ کیا۔ لیکن حکومت نے اب حکومت نے بین الاقوامی مارکیٹ میں کم ہوتی قیمتوں کے اثرات عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ ماہ حکومت نے پچھلے مہینے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 1 روپیہ اور 27 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں بالترتیب 6.56 روپے اور 2.39 روپے فی لیٹر کم کی گئی تھیں۔ پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی کھپت عموماً زیادہ ہوتی ہے اور یوں ریونیو میں یہ بڑا حصہ ڈالتے ہیں۔ تقریباً 7,00,000 ٹن پٹرول اور لگ بھگ 8,00,000 ٹن ڈیزل ہر ماہ پاکستان میں استعمال ہوتا ہے۔ البتہ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ پبلک ٹرانسپورٹرز قیمتوں میں کمی لاتے ہیں یا نہیں کیونکہ ڈیزل کی قیمت میں اب کمی کر دی گئی ہے۔ 

اس بارے میں اپنی رائے نیچے تبصروں میں پیش کیجیے جبکہ آٹوموبائل انڈسٹری کی مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.