لیفان KPR 200 – ایک ماہر کی رائے: قیمت، خصوصیات و تفصیلات

0 474

شروع میں یہ موٹر سائیکل ZXMCO نے متعارف کروائی تھی لیکن اس وقت لاگت میں کمی لانے کے لیے امپورٹر نے ذرا کم معیار کے انجن کے ساتھ پیش کی تھی۔ نتیجتاً یہ موٹر سائیکل خریدنے والوں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ البتہ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے بیرونِ ملک سے انجن درآمد کیے گئے۔ 

ریپڈ رائیڈز کی جانب سے یہ موٹر سائیکل یورپی معیارات کے عین مطابق ایک مرتبہ پھر پاکستان میں متعارف کروائی گئی ہے۔ اس موٹر سائیکل کی کوالٹی اب بالکل وہی ہے جو یورپ برآمد ہونے والی لیفان موٹر سائیکل کی ہے۔ ریپڈ رائیڈز نہ صرف یہ موٹر سائیکل فروخت کر رہا ہے بعد فروخت کے بعد اسپیئر پارٹس یعنی فاضل پرزے بھی پیش کرتا ہے اور سروس سینٹر بھی متعارف کروا چکا ہے۔ 

انجن

موٹر سائیکل 200cc کا طاقتور واٹر کُولڈ انجن اور 6-اسپیڈ ٹرانسمیشن رکھتی ہے۔ 

یہ موٹر سائیکل سیکنڈ جنریشن کے انجن کی حامل ہے جو فروری 2019ء میں متعارف کروایا گیا تھا۔ پہلی اور دوسری جنریشن میں بنیادی فرق کرینک شافٹ (crankshaft) کا ہے کہ جس نے معیار کو کہیں بہتر کردیا ہے۔ اس کا نتیجہ انجن روٹیشن اور کولنگ ٹیکنالوجی کی بہتری کی صورت میں نکلا ہے۔ 

مزید یہ کہ گیئر بکس اور کلچ پلیٹ سسٹم میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں کہ جن سے کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ 

انجن 198cc کا ہے اور 17HP پیدا کرتا ہے۔ خالص وزن 149.7 کلو گرام ہے۔ تمام 150cc کی موٹر سائیکلوں کا وزن 135 سے 150 کلو کے درمیان ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ 150cc موٹر سائیکل جتنا وزن رکھتی ہے لیکن 50cc اور 3 سے 4 HP زیادہ طاقت دیتی ہے۔ اس کا تھروٹل اور پک بہت زبردست ہے۔ 

گیئر بکس اور بریکس 

گیئر بکس میں چھ ٹرانسمیشنز ہیں۔ موٹر سائیکل سافٹ گیئرز رکھتی ہے اور اس کے لیے زیادہ طاقت نہیں لگانا پڑتی۔ یہی معاملہ کلچ کے حوالے سے بھی ہے۔ 

موٹر سائیکل رُکنے کی بھی بہترین طاقت رکھتی ہے۔ آگے اور پیچھے دونوں جگہ ڈِسک بریکنگ سسٹم ہے۔ فرنٹ میں ڈوئل پسٹن caliper ڈسک اور پیچھے سنگل پسٹن caliper ڈسک ہے۔ 

قیمت 

ڈالر کی موجودہ شرح کے مطابق موٹر سائیکل کی قیمت 3,85,000 روپے ہے۔ ڈیلر کے مطابق یہ موٹر سائیکل بکنگ کے 45 ن بعد صارف کے لیے دستیاب ہوگی۔

انجن آئل 

موٹر سائیکل 1.25 لیٹر انجن آئل استعمال کرتی ہے۔ اس میں ایک پیپر ایئر فلٹر ہے جو 700 روپے کا آتا ہے۔ 

ڈیزائن اور پہیے

یہ کالے اور لال رنگوں میں دستیاب ہیں جو میٹالک فنش رکھتے ہیں جبکہ سفید رنگ میٹ میں دستیاب ہے۔ پینٹ یورپی معیارات کے مطابق ہے اور پچھلی موٹر سائیکل سے کہیں بہتر ہے۔ موٹر سائیکل بغیر پینٹ ہوئے حصوں پر مائیکرو فائبر texture رکھتی ہے۔ 

یہ موٹر سائیکل 17 انچ کے الائے ویلز اور ٹیوب لیس ٹائروں سے لیس ہے۔ اگلا پہیہ 90/90 اور پچھلا 120/80 ہے۔ 

فیچرز 

دائیں جانب کی گرِپ کے ساتھ سیلف اسٹارٹ، پارکنگ لائن، مین ہیڈلائٹ، انجن کِل سوئچز ہیں۔ ایک موبائل چارجنگ گیج بھی دستیاب ہے۔ بائیں جانب ہارن، انڈی کیٹرز اور ہائی اور لو-بِیم سوئچ اور ایک ڈِپر آپشن ہے۔ 

RPM میٹر اینالوگ ہے۔ اسپیڈومیٹرو ڈجیٹل ہے اور اسے میل فی گھنٹہ یا کلومیٹرز فی گھنٹہ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ یہ وقت، ایندھن کی مقدار اور دیگر معلومات ظاہر کرتا ہے۔ 

لائٹس

اگلی ہیڈ لائٹس ڈوئل DRL لائٹس کے ساتھ آتی ہیں۔ مین لائٹ ایک پروجیکٹر ہے جو لو اور ہائی-بیم آپشن رکھتی ہے۔ پچھلی لائٹ LED ہے۔ 

سسپنشن 

اگلے حصے میں ایک ٹیلی اسکوپک فورک اور پیچھے ایک مونو شاک ہے۔ رائیڈر اپنے وزن اور قد کے حساب سے اسے ترتیب دے سکتا ہے۔

آرام

اس پر سواری کرنا آرام دہ ہے کیونکہ سیٹ cushioned ہے۔ البتہ موٹر سائیکل سوار کو تھوڑا آگے کی جانب جھکاتی ہے۔ وقت کے ساتھ لوگ اس کے استعمال کے عادی ہو جاتے ہیں۔ 

مکمل ویڈیو جائزہ نیچے دیکھیں: 

اپنے خیالات تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.