ماروتی سوزوکی ‘سویفٹ’ کو نئے انداز سے پیش کرے گی

0 390

بھارت کے سب سے بڑے کار ساز ادارے ماروتی سوزوکی نے اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی سوزوکی سویفٹ اور سویفٹ ڈیزائر کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سویفٹ اور ڈیزائر کی نئی جنریشن نہ صرف باہر سے ایک نئے انداز کی حامل ہوگی بلکہ اس کے انجن میں سوزوکی کا منفرد 1.5 لیٹر ڈیزل انجن اور موجودہ 1.3 لیٹر ڈیزل انجن کو سوزوکی کی اسمارٹ ہائبرڈ وہائکل سسٹم (ایس ایچ وی ایس) ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیے جانے کی توقع ہے جس سے ایندھن کی بچت ممکن ہوسکے گی۔ سویفٹ اور ڈیزائر کے ساتھ سویفٹ ایرٹیگا کے بھی انجن میں بہتری کا امکان ہے۔

اس منصوبے پر کام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ

ان گاڑیوں کی نئی جنریشن کو بھارتی حکومت کی جانب سے بنائے گئے نئے قوانین کے مطابق بہتر بنانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ یہ گاڑیاں پہلے کی نسبت وزن اور بنیادی ڈھانچے کے اعتبار سے بہت مختلف ہوں گی جس سے ایندھن کی بچت میں بہتری ملے گی۔ ساتھ ہی ان کا ڈیزائن بھی بہت پرکشش ہوگا جو بھارت میں ماروتی سوزوکی کو مزید مقبول ہونے میں معاون ثابت ہوگا۔

سوزوکی سویفٹ کی بھارت میں مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کی ڈیزائر ایک ماہ میں 17 سے 18 ہزار فروخت ہوچکی ہیں۔ آئی ایچ ایس آٹوموٹیو کے سینیئر تجزیہ کار گورو وینگال نے کہا کہ سوزوکی سویفٹ کے تینوں ماڈلز نے اپنے اپنے وقتوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی اس لیے تازہ اقدام پرانی حکمت عملی معلوم ہوتا ہے جس کا مقصد نئے منصوبوں کی مدد سے مزید لوگوں کو متوجہ کرنا ہے۔

سوزوکی جانب سے 2017 کے آخر یا 2018 کے آغاز میں پیش کی جانے والی نئے سویفٹ اور سویفٹ ڈیزائر کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ہوسکتا ہے سوزوکی پاکسان بھی اس حوالے سے کچھ اقدامات اٹھائے اور ہمیں یہاں بھی ان گاڑیوں کے نئے ماڈلز دستیاب ہوسکیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.