مرسڈیز-بینز کے 7G-ٹرانسمیشن کی خاص بات کیا ہے؟

0 181

گاڑیاں تیار کرنے والے جرمن ادارے مرسڈیز-بینز کی گاڑیوں میں شامل 7-اسپیڈ آٹومیٹک گیئر باکس ان خصوصیات میں سے ایک ہے کہ جو اسے دیگر گاڑیوں سے ممتاز بناتی ہیں۔ معروف یورپی کار ساز ادارے کے اس گیئر باکس کو عرف عام میں 7G-ٹرانک ٹرانسمیشن کہا جاتا ہے۔ اسے گیئر باکس سسٹم کی پانچویں جنریشن قرار دیا جاتا ہے کہ جسے سال 2003 میں پیش کیا گیا تھا۔ یہ مسافر گاڑیوں میں استعمال ہونے والا دنیا کا پہلا 7-اسپیڈ آٹومیٹک گیئر باکس بھی ہے۔ مرسڈیز کا 7G-ٹرانک ٹرانسمیشن 8-سلینڈر انجن والی گاڑیوں جیسے E430، S500، CL500، E500 اور SL500 میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ مرسڈیز کا دعوی ہے کہ 7G-ٹرانک ٹرانسمیشن فی 100 کلومیٹر 0.6 لیٹر ایندھن بچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مرسڈیز – بینز کے اس منفرد ٹرانسمیشن سسٹم کے بارے میں مزید دلچسپ معلومات جاننے کے لیے ذیل میں موجود ویڈیو ملاحظہ کریں:

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.