موٹروے پولیس خاص ڈرائیونگ لائسنس متعارف کروائے گی

0 427

نیشنل ہائے وے اینڈ موٹروے پولیس ڈرائیوروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈیویلپمنٹ پلینز اور حکمت عملی وضع کرنے میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ ایک حالیہ کانفرنس (بہرے افراد کی سڑک پر حفاظت) میں شوکت حیات (آئی جی نیشنل ہائے وے اینڈ موٹر وے پولیس) نے تجویز دی کہ بہرے افراد کو خصوصی ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کیا جانا چاہیے کیوںکہ ان کا بھی موٹر وے پر ڈرائیونگ کا پورا حق ہے۔
شوکت حیات کا کہنا تھا کہ بہرے لوگوں کو باقاعدہ ڈرائیونگ سکول میں مترجم کی مدد سے ڈرائیونگ کی ٹریننگ دی جائے گی جو انہیں مختصر وقت میں صحیح ڈرائیونگ کی مہارت سیکھنے میں مدد دے گی۔ انہوں نے خالد مسعود (سابق سیکرٹری کمیونیکیشن) کی حمایت سے موٹروے پولیس کے لیگل رجیم کے قیام کو بھی سراہا.
اسی میٹنگ میں آئی جی ہائے وے اینڈ موٹروے پولیس نے بہرے افراد کی سہولت کے لیے آنے والی ایک ایس ایم ایس سروس اور 130 ایمرجنسی لائن کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے نیشنل ہائے وے اور موٹر ویز پر مختلف معزور افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے نئے سائن بورڈز کی تنصیب کا بھی انکشاف کیا۔ خصوصی ڈرائیوروں کی اضافی مدد کے لیے انہیں ٹریفک نشانوں پر مشتمل خصوصی کتابچہ بھی دیا جائے گا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.