پاک سوزوکی نے دسمبر 2019ء کے لیے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بڑھا دیں

0 330

پاکستان میں موٹر سائیکلیں فروخت کرنے والے ادارے پاک سوزوکی نے دسمبر 2019ء کے لیے اپنے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 8,000 روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے۔ 

اس سلسلے میں کمپنی نے ملک بھر میں اپنے ڈیلرز کو ایک سرکلر جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ قیمتیں بغیر کسی نوٹس بھی بڑھائی جا سکتی ہیں، اور فراہمی کے وقت موجود قیمت کا اطلاق ہوگا۔ حکومت کی جانب سے لاگو ہر ٹیکس بھی صارف ادا کرے گا۔ نیچے دیکھیے: 

کمپنی نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافے کی وجہ بیان نہیں کی۔ پچھلی قیمتیں کچھ یوں ہیں: 

سوزوکی GD110S: 1,68,000 روپے

GS150: 1,78,000 روپے

GS150SE: 1,94,000 روپے

GR150: 2,65,000 روپے 

پاک سوزوکی کے علاوہ ہونڈا اٹلس نے بھی اپنی مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی ہیں، یہاں دیکھیں: 

CD70: 75,500 روپے

CD70 ڈریم: 79,500 روپے

پرائیڈر: 1,01,500 روپے

CG 125: 1,25,500 روپے

CG 125S: 1,48,500 روپے

CG 125S SE: 1,50,500 روپے

CB 125F: 1,72,500 روپے

CB 125 SE: 1,74,500 روپے

CB 150F: 2,14,500 روپے 

صنعت کے بارے میں تمام خبروں کے لیے پاک ویلز کے ساتھ رہیے۔ اپنی رائے نیچے تبصروں میں دیجیے۔ ویسے آپ بائیک پارٹس اسٹور پر بھی جا سکتے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.