پاکستان ریلوے نے ٹکٹ بکنگ کے لیے موبائل اپلی کیشن کا آغاز کر دیا

0 965

پاکستان ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کی ٹکٹ بکنگ کے لیے موبائل اپلی کیشن کا آغاز کیا۔ اس اپلی کیشن کا مقصد مسافروں کو سیٹ ریزرو کروانے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

railway2

ریلوے ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے بتایا کہ یہ آن لائن سیٹ ریزرویشن کا نظام فی الحال 48 ٹرینوں کے لیے فعال کیا گیا ہے اور مسافر اس کے زریعے پورے پاکستان میں کہیں سے بھی سیٹ ریزرو کروا سکتے ہیں۔

railway1

ریلوے ذرائع کے مطابق، یو بی ایل اور پاکستان ریلوے نے پاکستانی عوام کو ای ٹکٹنگ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ یہ نئی سروس لوگوں کو ٹرین ٹکٹ کی ادائیگی بزریعہ کریڈٹ و ڈیبٹ کارڈ، موبائل اکاونٹ اور یو بی ایل اومنی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

وزیر ریلوے نے یہ انکشاف بھی کیا کہ مسافروں کو بروقت ریلوے سٹیشن پر پہنچنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ٹیکسی سروس سے بات چیت جاری ہے اور اس معاملے میں جلد پیش رفت متوقع ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.