فیصل آباد میں گاڑیوں کا میلہ: پاک ویلز فیصل آباد آٹو شو 2015 کی تیاریاں شروع

0 277

اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں زبردست پزیرائی حاصل کرنے کے بعد پاک ویلز آٹو شو کی ٹیم فیصل آباد میں پڑاؤ ڈال چکی ہے جہاں آئندہ اتوار 6 دسمبر کو ڈی-گراؤنڈ میں گاڑیوں اور موٹربائیکس کا میلہ سجے گا۔ آبادی کے اعتبار سے فیصل آباد کو کراچی اور لاہور کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا شہر شمار کیا جاتا ہے۔ کاروباری اعتبار سے بھی یہ شہر پاکستان کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتا رہا ہے۔ صنعتی شہر کے طور پر مشہور یہ شہر مجموعی خام ملکی پیداوار میں 20 فیصد حصہ ڈالتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ویلز پشاور آٹو شو 2015 کی تصویری جھلکیاں اور ویڈیو

Quaid_E_Azam_Jinnah_Ali_Lyallpur_Dhobi_Ghat

فیصل آباد کو پہلے لائل پور کہا جاتا تھا۔ یہ نام برطانوی راج میں سر جیمز براڈویل لائل کے نام پر رکھا گیا تھا۔ وہ تقسیم ہند سے قبل پنجاب کے گورنر تھے۔ بعد ازاں 1970 میں اس شہر کو سعودیہ عرب کے شاہ فیصل کے نام سے منسوب کردیا گیا۔

اس شہر میں گاڑیوں کا شوق بہت پرانا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ نہ صرف فیصل آباد بلکہ گردونواح کے شہری بھی اس میلے سے بہت لطف اندوز ہوں گے اور مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

پاک ویلز فیصل آباد آٹو شو 2015 میں جہاں آپ گاڑیوں اور موٹر بائیکس کے شوقین افراد سے ملاقات اور ان کی منفرد سواریاں دیکھ سکیں گے وہیں چند ایسی نایاب گاڑیوں کا بھی براہ راست نظارہ کرسکیں گے جو فلموں یا کمپیوٹر گیمز ہی میں نظر آتی ہیں۔ ان میں برق رفتار لامبورگنی اوینتادور اور سرخ فراری بھی شامل ہوگی۔

D-ground Google Maps

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.