کار ایئر کنڈیشنر کی بدبو سے چھٹکارا پانے کے لیے 4 ٹپس

1 7,833

عام طور پر ہم گرمیوں میں اپنی کاروں کے ایئر کنڈیشنرز دن رات چلاتے ہیں۔ گرمیوں کے موسم میں گاڑی میں AC کی موجودگی اور اس کا درست کام کرنا بہت ضروری ہوتا ہے اور اگر وہ بدبو چھوڑنا شروع کر دے تو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن جہاں مسائل ہیں، وہیں ان کے حل بھی موجود ہیں۔ اس مسئلے کو حل کرنے اور کار کے اندر خراب AC کی بدبو ختم کرنے کے کچھ طریقے ہیں۔ سب سے پہلے آپ کو یہ جاننے ضرورت ہے کہ ایئر کنڈیشنر کی بدبو کیوں ہو رہی ہے۔

Air-Conditioner

 وینٹس میں نمی 

جب آپ AC کھولتے ہیں تو کار کا اندرونی حصہ خشک ہو جاتا ہے، لیکن نمی کو کسی نہ کسی جگہ تو جانا ہوتا ہے۔ پانی کے ذرّے AC ڈرین پائپ کے ذریعے باہر جانے سے پہلے evaporator پر جمع ہو جاتے ہیں۔ ڈرین پائپ ہر وقت گیلا رہتا ہے، جہاں پھپھوندی کو جگہ مل جاتی ہے اور جب ہوا evaporator سے گزرتی ہے تو یہ پھپھوندی ایک بو پیدا کرتی ہے جو AC وینٹس میں داخل ہو جاتی ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے انجن بند کرنے سے پہلے تین منٹ کے لیے فین بند کیے بغیر AC کو بند کرنے کو اپنی عادت بنالیں۔ اس سے وینٹس کا انٹیریئر خشک ہو جائے گا اور یوں بدبو کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔ اگر یہ طریقہ کام نہ کرے تو پھر AC وینٹس میں antiseptic اسپرے کریں۔

car-ac-vents

ایئر فلٹر clogging 

دھول مٹی کی وجہ سے AC کا ایئر فلٹر clog ہو جاتا ہے۔ clog ہو جانے کے بعد یہ نمی کو جمع کرتا رہتا ہے، یوں نمی کے جراثیم یہاں جمع ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور جب ہوا ان سے گزرتی ہے تو اس میں سے بو آتی ہے۔ اب کار کیبن ایئر فلٹرز تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔ بدبو کے خاتمے کے لیے فلٹر کو تبدیل کریں یا اسے صاف کرنےکی کوشش کریں۔ آگے بیٹھنےوالے مسافر کی سائیڈ پر موجود میٹ کو دھول مٹی سے پاک رکھیں کیونکہ عام طور پر بلوور اسی سائیڈ پر لگا ہوتا ہے۔

dirty vs new cabin air filter

کولنگ سسٹم میں لیکیج 

کولنگ سسٹم میں لیکیج بھی ہو سکتی ہے۔ ٹوٹے پھوٹے کولنگ کمپوننٹس ethylene glycol خارج کر سکتے ہیں، جو اس بدبو کا ایک اور ذمہ دار ہو سکتا ہے۔ یہ کیمیکل ایئر کنڈیشننگ سسٹم میں اینٹی فریز کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ کولینٹ کیبن کے اندر مختلف پارٹس سے گزرتا ہے، جن میں ہیٹنگ core بھی شامل ہے۔ اسے فوری طور پر ٹھیک کروانا چاہیے کیونکہ ethylene glycol انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

leaking-heater-core

ڈرین پائپ لیکیج 

ڈرین پائپ بھی لیک ہو سکتا ہے جس سے آؤٹ لیٹ کا پانی کار کے کارپٹ پر گر سکتا ہے۔ اس سے بھی ایک بدبو پیدا ہوتی ہے۔ اس لیے AC ڈرین پائپ کے لیکس چیک کریں۔ 

جب گرمیاں شروع ہوں تو اپنی کار کو AC سروس کے لیے لے جانے کی کوشش کریں۔ مکینک کو اوپر بیان کیے گئے تمام پوائنٹس چیک کرنے کا کہیں۔ اوپر بیان کیے گئے تمام مسائل عام طور پر ایک بھرپور سروس کے ساتھ ختم ہو جاتے ہیں۔

hvac-drain

جب گرمیاں شروع ہوں تو اپنی کار کو AC سروس کے لیے لے جانے کی کوشش کریں۔ مکینک کو اوپر بیان کیے گئے تمام پوائنٹس چیک کرنے کا کہیں۔ اوپر بیان کیے گئے تمام مسائل عام طور پر ایک بھرپور سروس کے ساتھ ختم ہو جاتے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.