سوزوکی جکسر اسپورٹس موٹر سائیکل حاصل کریں 13,300 روپے کی ماہانہ قسطوں پر

0 9,997

پاکستان میں موٹر سائیکل چلانے والوں کے لیے ایک اچھی خبر ہے! سوزوکی اپنی اسپورٹس بائیک Gixxer 150 SF زیرو مارک اپ پلان کے ساتھ قسطوں پر پیش کر رہا ہے۔ اس موٹر سائیکل کی قیمت تقریباً 6 لاکھ روپے ہے، جو حیران کُن حد تک بہت زیادہ ہے۔ پاک سوزوکی تین سال تک 13,300 روپے کی ماہانہ اقساط ادا کر کے یہ موٹر سائیکل حاصل کرنے کا موقع فراہم کر کے شوقین افراد کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ اس انسٹالمنٹ پلان کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:

‏Gixxer 150cc کی قسطوں کا شیڈول

پاک سوزوکی کی “سب سے بڑی آفر” کے تحت صارفین کچھ Gixxer موٹر سائیکل قسطوں پر کچھ اس طرح خرید سکتے ہیں:

  • ‏20 فیصد ڈاؤن پیمنٹ (1,19,800 روپے)
  • ‏36 مہینوں کے لیے 13,350 روپے کی قسط
  • آخری قسط 11,950 روپے کی

Suzuki Gixxer 150 SP Installment Plan

سوزوکی GXS 150 SF

پاک سوزوکی نے 2019 کے اختتام پر Gixxer 150 SF لانچ کی تھی۔ یہ موٹر سائیکل 5-اسپیڈ ریٹرن شفٹ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ 155cc EFI انجن رکھتی ہے۔ کمپنی نے یہ اسٹریٹ اسپورٹس بائیک موٹو GP ایروڈائنامکس کے ساتھ تیار کی ہے۔ ریئر اور فرنٹ ڈسک بریکس، الائے ویلز اور ایڈجسٹ ایبل ریئر مونو شاک سسپنشن اس کے سب سے نمایاں فیچرز ہیں۔

پاکستان میں Gixxer 150 SF ایک کمپلیٹلی بلٹ-اپ (CBU) یونٹ کے طور پر آتی ہے اور 5.99 لاکھ روپے کی پڑتی ہے۔ بھارت میں اس موٹر سائیکل کے کمپلیٹلی ناکڈ-ڈاؤن (CKD) یونٹ ہوتے ہیں جن کی قیمت 1.16 لاکھ روپے ہے۔ قیمت میں فرق نظر آیا؟ یہی وجہ ہے کہ پاکستانی مارکیٹ میں اس اسٹریٹ اسپورٹس بائیک کی لانچ ناکام ہوئی ہے۔ یہ بہت زیادہ مہنگی ہے!

اب پاک سوزوکی اس مسئلے کے لیے ایک حل لے کر آیا ہے۔ کمپنی آسان اقساط پر اسے فروخت کر رہی ہے تاکہ یہ موٹر سائیکل چلانے والوں کی توجہ حاصل کرے۔ دیکھتے ہیں کہ یہ پلان کیسے کام کرتا ہے۔

‏Gixxer 150cc کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے؟ صفر مارک اپ انسٹالمنٹ پلان کے ہوتے ہوئے کیا آپ اس “پرفیکٹ اسٹریٹ اسپورٹس بائیک” کو خریدنے میں دلچسپی لیں گے یا اپنے دوستوں کو تجویز کریں گے؟ ہمیں تبصروں میں ضرور بتائیں۔

پاکستان میں ہزاروں استعمال شدہ موٹر سائیکلیں دیکھنے کے لیے پاک ویلز کے استعمال شدہ موٹر سائیکلوں کے سیکشن میں جائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.