اپنی گاڑی کا انجن آئل کیسے تبدیل کریں؟

0 3,545

یہ مضمون Shell Know You Oil series کی پہلی قسط ہے جس میں ہم بتائیں گے کہ آپ پانچ آسان مراحل میں اپنی گاڑی کا انجن آئل کیسے تبدیل کرسکتے ہیں۔

عام طور پر یہی سمجھا جاتا ہے کہ آئل تبدیل کرنا ایک آسان کام ہے لیکن اگر درست طریقے پر عمل نہ کیا جائے تو یہ کام مشکل بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ سروس اسٹیشن یا مکینک سے ہی گاڑی کا انجن آئل تبدیل کروانا بہتر سمجھتے ہیں۔ مگر سچی بات تو یہ ہے کہ آئل کی تبدیلی آپ بآسانی اپنے گھر پر بھی کر سکتے ہیں۔ آئیے، اب آپ کو ٹویوٹا کرولا GLi 2018 میں اس کا عملی مظاہرہ کر کے دکھاتے ہیں۔

اس کے لیے ہم نے شیل کے انجن آئل کا انتخاب کیا ہے جو 5W-30 گریڈ کا ہے۔ اسے منتخب کرتے ہوئے گاڑی کی خصوصیات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ شیل انجن آئل میں کئی خصوصیات ہیں جن میں شامل ہیں:

  • انجن کی حفاظت
  • بہتر فیول اکانومی
  • زیادہ گرم ہونے سے تحفظ
  • زبردست طاقت اور کارکردگی
  • بہترین پسٹن صفائی

پہلا مرحلہ: آئل تبدیل کرنے سے پہلے یہ جان لینا بہت ضروری ہے کہ آپ کی گاڑی کے لیے کون سا انجن آئل اچھا ہے۔ اس بارے میں جاننے  کے لیے آپ پاک ویلز پر شیل کا پورٹل ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔ یہاں آپ کو اپنی گاڑی کے لیے سب سے بہتر انجنل آئل کے بارے میں مکمل معلومات دستیاب ہوں گی۔ یاد رکھیے کہ غلط انجن آئل استعمال کرنے سے آپ کی گاڑی کے انجن کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے اس لیے بہتر ہے کہ پہلے مرحلے میں اس پر غور کر لیں۔

دوسرا مرحلہ: انجن آئل تبدیل کرنے کے لیے آپ کو کچھ سامان درکار ہوگا۔ ان میں دستانے، سیفٹی گوگلز، کار جیک، کار اسٹینڈ، ایڈجسٹ ایبل رینچ، ڈرین پانا، وائپس، اسٹریپ رینچ، آئل فلٹر انجن آئل اور ایک فنل۔ گاڑی میں کسی بھی قسم کا کام شروع کرنے سے پہلے اس بات کا اطمینان کرلیں کہ آپ کے پاس تمام ضروری سامان موجود ہو۔ یہ آپ کی گاڑی کی حفاظت کے لیے بہت اہم ہے۔

تیسرا مرحلہ: انجن آئل تبدیل کرنے سے پہلے گاڑی کو کسی ہموار اور بالکل سیدھی جگہ پر کھڑا کر دیں۔ اگر آپ کے پاس گاڑی کو اوپر اٹھانے کے لیے لفٹ نہیں ہے تو کار جیک کا استعمال کریں اور اسے کار چیسز کے نیچے رکھ کر گاڑی کو اوپر اٹھائیں۔ اگر آپ کے پاس آٹومیٹک کار ہے تو گیئر کو پارک موڈ پر رکھیں یا اگر آپ کے پاس مینوئل کار ہے تو اسے پہلے گئیر پر رکھیں۔ پھر اینٹوں کی مدد سے گاڑی کے اگلے اور پچھلے ٹائروں کو جام کردیں تاکہ گاڑی بالکل بھی نہ ہل سکے۔ انجن آئل تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ آئل فلٹر بھی تبدیل کریں تاکہ گاڑی کی کارکردگی اچھی رہے۔ صاف ستھرے آئل فلٹر کی مدد سے ڈالا جانے والا انجن آئل آپ کی گاڑی کے مکینکی پرزوں کو اچھی حالت میں رکھتا ہے اور انھیں لمبے عرصے تک کام کرنے کے قابل بناتا ہے۔

اپنی گاڑی کا انجن آئل کیسے تبدیل کریں؟ ویڈیو دیکھیں۔

چوتھا مرحلہ: گاڑی میں زیادہ انجن آئل نہ ڈالیں کیوں کہ اس سے بھی انجن کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ درست مقدار جاننے کے لیے ڈپ اسٹک کا استعمال کریں۔ ڈپ اسٹک پر موجود دو لائنیں انجن آئل کی کمی یا زیادتی کو ماپنے کے لیے ہیں۔ گاڑی میں آئل کی مقدار ان دونوں لائنوں کے درمیان ہونی چاہیے۔ اگر آئل کی مقدار ڈپ اسٹک میں موجود لائن سے اوپر ہوجائے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ نے گاڑی میں زیادہ انجن آئل ڈال دیا ہے۔

آخری مرحلہ: آئل ڈالنے کے بعد انجن کا ڈھکن بند کردیں۔ اس کے بعد گاڑی کو اسٹارٹ کریں اور دو منٹ تک انجن کو یوں ہی اسٹارٹ رہنے دیں۔ پھر گاڑی کا انجن بند کریں اور آئل کی مقدار دوبارہ چیک کریں۔ آخر میں انجن آئل تبدیل کرنے کی تاریخ کو گاڑی کی مائلیج کے ساتھ لکھ لیں تاکہ آپ کو اندازہ ہوجائے کہ گاڑی میں کتنے دن یا مائلیج کے بعد انجن آئل تبدیل کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔

اس طرح کے مزید معلومات مضامین پڑھنے کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیے اور اپنے خیالات نیچے موجود تبصرہ سیکشن میں ضرور لکھیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.