ٹویوٹا ہائی لکس ریوو 2017ء ایک مالک کی نظر سے: تفصیلات اور فیچرز

0 4,357

ٹویوٹا ہائی لکس ایک زبردست اور قابلِ بھروسہ پک اَپ ٹرک کی حیثیت سے دنیا بھر میں بہت شہرت رکھتا ہے۔ یہاں جس ہائی لکس کا ریویو کیا جا رہا ہے وہ 2017ء ماڈل ریوو V ویرینٹ ہے۔ مالک نے یہ ڈیلر سے 44,00,000 روپے میں خریدا تھا۔ وہ ایک مناسب SUV خریدنا چاہ رہی تھیں جیسا کہ رینج روور اور ٹویوٹا پراڈو۔ انہوں نے ان SUVs کے پرانے ویرینٹس بھی پر ایک نظر ڈالی تھی۔ 

آخر میں مالک نے ٹویوٹا ہائی لکس ریوو خریدنے کا فیصلہ کیا کیونکہ یہ نئی گاڑی تھی اور اس میں قابلِ اعتماد ہونے کا فائدہ بھی تھا اور وارنٹی کی سہولت بھی۔ 

اُس وقت مارکیٹ میں اسوزو ڈی-میکس جیسا کوئی competitor موجود نہیں تھا جو بعد میں آیا۔ دو سال سے زیادہ کے عرصے میں اس گاڑی کو تقریباً 24,000 کلومیٹرز ڈرائیو کیا گیا ہے۔ 

ایکسٹیریئر: 

ہائی لکس ریوو کا ایکسٹیریئر ڈیزائن boxy ہے، جو پک اَپ ٹرک کی اسٹینڈرڈ شکل ہے۔ لیکن اس میں کچھ معمولی سے curves بھی ہیں جو اسے ایک خوبصورت شکل دیتے ہیں۔ 

اس ہائی لکس کا یہاں ریویو کیا جا رہا ہے وہ ایکسٹیریئر میں کئی modifications رکھتی ہے جیسا کہ over-fenders اور سائیڈ moldings۔ اس گاڑی میں metal  بمپر بھی لگے ہوئے ہیں جبکہ اسٹینڈرڈ میں یہ پلاسٹک کے ہوتے ہیں اور آف روڈنگ کے لیے مناسب نہیں ہیں۔ 

پچھلے ماڈل کے مقابلے میں ہائی لکس ریوو کا ایکسٹیریئر ڈیزائن اور شکل و صورت بہتر ہے۔ یہ پانچ مختلف ایکسٹیریئر رنگوں میں آتی ہے: سپر وائٹ، سلوَر میٹالک، برونز میکا، attitude بلیک اور گریفائٹ۔

اس میں LED PES ہیڈلیمپس ہیں جو اس ہائی لکس کو پریمیم اور اپ مارکیٹ لُک دیتے ہیں۔ ڈے ٹائم رننگ لائٹس (DRLs) بھی اس گاڑی کے ہیڈ لیمپس میں شامل کی گئی ہیں۔ ہیڈلیمپس آٹومیٹک leveling رکھتے ہیں جو آف روڈنگ کے دوران مدد دیتے ہیں۔ 

اس کے علاوہ فالو-می اور آٹو آپریٹ فنکشن بھی ہیڈلیمپس میں دیے گئے ہیں۔

فرنٹ گرِل کروم کی بنی ہوئی ہے اور بمپر کے اندر LED فوگ لیمپس لگائے گئے ہیں۔ سائیڈ-ٹرن سگنلز بھی سائیڈ مررز میں دیے گئے ہیں۔ سائیڈ مررز کروم covered اور پاور-retractable ہیں۔ 

ڈور ہینڈلز اور tailgate ہینڈل کروم پلیٹڈ ہیں۔ سلوَر ڈور بیلٹ مولڈنگز، سائیڈ اسٹیپ اور سائیڈ وائزرز بھی اس گاڑی میں شامل ہیں۔ اس گاڑی میں اسٹینڈرڈ کے طور پر کوئی ڈیک گارڈ موجود نہیں ہے۔ 

دوسرے ایکسٹیریئر فیچرز میں سلائیڈنگ ریئر گلاس، فرنٹ اور ریئر مڈگارڈز اور فرنٹ اور ریئر air spats شامل ہیں۔ فرنٹ بمپر باڈی کے رنگ کا ہے اور ریئر بمپر کروم پلیٹڈ ہے جس میں ایک step بھی لگا ہوا ہے۔ 

انٹیریئر: 

ٹویوٹا ہائی لکس ریوو پانچ افراد کے بیٹھنے کی جگہ رکھتی ہے۔ انٹیریئر کیبن میں آٹومیٹکلی ایڈجسٹ ایبل سیٹوں جیسے کئی فیچرز ہیں۔ tilt اور telescopic اسٹیئرنگ ویل آڈیو اور دوسرے میڈیا کنٹرولز رکھتا ہے۔ 

7-انچ انفوٹینمنٹ سسٹم بلوٹوتھ connectivity، navigation، DVD، voice recognition، USB، HDMI، ایئر gestures، میموری کارڈ اور فون mirroring فیچرز رکھتا ہے۔ گاڑی میں ڈجیٹل کلائمٹ کنٹرول ہے؛ لیکن پیچھے بیٹھنے والے مسافروں کے لیے کوئی کلائمٹ کنٹرول vents نہیں ہیں۔ 

مالک کے مطابق ایئر کنڈیشننگ سسٹم کی پرفارمنس نارمل ہے۔ یہ لیدرسیٹوں کے ساتھ بھی آتی ہے۔ ڈیش بورڈ میں ایک چھوٹا کُول باکس بھی ہے جو ڈرنکس اور دوسری چیزوں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انٹیریئر میں اسٹوریج کی کئی جگہیں ہیں جیسا کہ دروازوں میں آگے اور پیچھے بیٹھنے والے مسافروں دونوں کے لیے بوتل ہولڈرز اور کپ ہولڈرز۔ 

کیبن کی کلر اسکیم bronze ہے اور ڈور ٹرِم لیدر کا ہے اور سلوَر رنگ کا ہے۔ 

انسٹرومنٹ پینل میں کروم finish ہے اور کالے اور سلوَر رنگ کا ہے۔ دوسرے انٹیریئر فیچرز میں پاور ڈور لاکس، پاور ونڈوز، پُش اسٹارٹ، کونسول باکس ایئر وینٹ کے ساتھ اور کروم ڈور ہینڈلز شامل ہیں۔ وِنڈ اسکرین وائپرز ٹائم-ایڈجسٹ intermittent اور mist activated ہیں۔ 

کوٹ اور شاپنگ ہُکس بھی گاڑی میں دیے گئے ہیں۔ illuminated اِنٹری سسٹم رات کے اوقات میں گاڑی کے اندر داخل ہونا اور باہر نکلنا آسان بناتا ہے۔ سن وائزرز مسافر اور ڈرائیور دونوں کے لیے دیے گئے ہیں اور lids کے ساتھ مِررز بھی لگائے گئے ہیں۔ پچھلے حصے میں بیٹھنے والے مسافروں کے لیے تین ہیڈ ریسٹ اور ایک آرم ریسٹ موجود ہے۔ 

گاڑی میں آپ کو 12V DC اور 220V AC کے accessory connectors بھی مل سکتے ہیں۔ گاڑی میں کُل چھ اسپیکرز ہیں اور ایک ریئر ویو کیمرا بھی infotainment سسٹم کے ساتھ connected ہے۔ 

پرفارمنس: 

ٹویوٹا ہائی لکس ریوو 1GD-FTV 2.8L انجن کے ساتھ آتی ہے جو 3400 rpm پر 130 Kw اور 1400 سے 2600 rpm پر 420Nm کا ٹارک پیدا کرتا ہے۔ یہ ایک اِن-لائن 4-سلنڈر انجن کے ساتھ ایک D-4D فیول سسٹم رکھتی ہے۔ D-4D ایک کامن-رَیل ڈیزل فیول سسٹم ہے۔ 

اس گاڑی میں انجن کے لیے ایک انٹرکُولر ہے۔ ٹویوٹا ہائی لکس ریوو مینوئل اور آٹومیٹک ٹرانسمیشنز کے ساتھ آتی ہے۔ اس میں 6-اسپیڈ مینوئل یا 6-اسپیڈ sequential آٹومیٹک ٹرانسمیشن ہے۔ 

ہائی لکس ریوو ایئر کنڈیشننگ کے ساتھ شہر کے اندر 9 کلومیٹرز فی لیٹر اور ہائی وے پر 11 کلومیٹرز فی لیٹر دیتی ہے۔ ایک آئل چیلنج تقریباً 6,000 سے 7,000 روپے کا پڑتا ہے۔ 

پچھلے ماڈلز کے مقابلے میں ویلز کو بہتر پاور ڈسٹری بیوشن ملنے کی وجہ سے یہ گاڑی زیادہ stable ہے۔ 

کمفرٹ اور ہینڈلنگ: 

ٹویوٹا ہائی لکس ریوو کروز کنٹرول کے ساتھ آتی ہے جو ڈرائیونگ کو ذرا آسان اور stress-free بناتا ہے۔ کروز کنٹرول موٹر وے جیسے لمبے روٹس پر زیادہ effective ہے۔ 

پیچھے بیٹھنے والوں میں لمبے افراد کے لیے لیگ رُوم ذراکم ہو سکتا ہے لیکن ہیڈ رُوم فرنٹ اور بیک دونوں جگہ پر کافی ہے۔ یہ ایک keyless اِنٹری سسٹم رکھتی ہے جو گاڑی میں داخل ہونا اور نکلنا آسان بناتا ہے۔ 

ہائی لکس ریوو کا سسپنشن اونچے نیچے راستوں پر بہت soft ہے اور یہ آف روڈنگ کے لیے بھی آئیڈیل گاڑی ہے۔ 

سیفٹی

سیفٹی فیچرز میں تین ایئربیگز شامل ہیں اور یہ سب فرنٹ پر بیٹھے مسافروں کے لیے ہیں۔ پیچھے والے مسافروں کے لیے کوئی سائیڈ ایئربیگ یا دوسرے ایئربیگز نہیں ہیں۔ 

دوسرے سیفٹی فیچرز میں وہیکل stability کنٹرول، ایمرجنسی بریک سگنل، key ریمائنڈر، لائٹ ریمائنڈر، انجن آئل لیولنگ وارننگ، شفٹ-لاک سسٹم، اموبیلائزر، اینٹی-لاک بریکنگ سسٹم (ABS)، سیٹ بیلٹس اور ISOFIX چائلڈ سیٹ اینکرز شامل ہیں۔ 

آف روڈ تجربہ: 

286mm کی گراؤنڈ کلیئرنس ہائی لکس ریوو کو ایک زبردست آف روڈر بناتی ہے۔ یہ سخت فرَیم اسٹرکچر رکھتی ہے جو آف روڈ میں مدد دیتا ہے۔ 

آف روڈ صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے اس گاڑی میں differential لاک سسٹم دیا گیا ہے جو کسی اونچے نیچے یا کیچڑ والے راستے پر گاڑی کے پھنس جانے کی صورت میں traction کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ 

ہائی لکس ریوو ایک فور-وِیل-ڈرائیو گاڑی بھی ہے اور آپ مینوئل سوئچ کا استعمال کرکے مختلف موڈز میں شفٹ ہو سکتے ہیں۔ اس میں تین موڈز ہیں: H2، H4 اور L4۔ ہائی لکس ریوو DAC (ڈاؤن ہل اسسٹ کنٹرول) کے ساتھ آتی ہے جو خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں نیچے کے راستے پر کارآمد ہے۔

فیصلہ: 

ہائی لکس ریوو ایک آل راؤنڈر گاڑی ہے جو نہ صرف جدید فیچرز رکھتی ہے بلکہ اسے شہر کے اندر اور ایک شاندار آف روڈنگ تجربے کے لیے خراب راستوں پر بھی چلایا جا سکتا ہے۔ اس گاڑی کے اسپیئر پارٹس باآسانی ٹویوٹا کی 3S ڈیلرشپس سے اور دوسری جگہوں پر دستیاب ہیں۔ 

لیکن اس گاڑی کے اسپیئر پارٹس مہنگے ہیں۔ جو بھی accessory درکار ہو وہ مارکیٹ میں باآسانی مل جاتی ہے۔ 

مالک کو DAC (ڈاؤن ہل اسسٹ کنٹرول) کا استعمال کرنےپر کچھ reservations ہیں جہاں بریک کافی گرم ہو جاتے ہیں۔ وہ یہ بھی چاہتی ہیں کہ بہتر سیفٹی کے لیے اس گاڑی میں زیادہ ایئر بیگز ہونے چاہئیں۔ ٹویوٹا ہائی لکس ریوو پاکستان میں اچھی ری سَیل مارکیٹ رکھتی ہے۔ اگر دوبارہ بھی موقع ملے تو اس گاڑی کی مالک یہی گاڑی خریدیں گی۔

ٹویوٹا ہائی لکس ریوو کا ریویو:

مزید خبروں اور زبردست کار ریویوز کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیں۔

Recommended for you:  Hyundai Santro 2004 – Budget Car Review

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.