کِیا سٹونک کے انٹرنیشنل فیچرز اور دیگر خصوصیات

0 3,110

ہائی اینڈ پریمیم ایس یو ویز کے بارے میں تو آپ نے سنا ہی ہوگا لیکن چھوٹی گاڑیوں کی بات کریں گے جنھیں سی یو وی یعنی کراس اوور یوٹیلٹی  وہیکل کہا جاتا ہے  سی یو وی کو ایس یو وی نما باڈی اور فریم کے ساتھ ہیچ بیک پلیٹ فارم ہر بنایا جاتا ہے۔ یہ ہیچ بیک اور ایس یو وی کے درمیان پائی جاتی ہے اور آپ اسے ایک چھوٹی  ایس یو وی کہہ سکتے ہیں۔ سی یو وی جس کے بارے ہم  بات کر رہے ہیں اس کا نام کِیا سٹونک ہے۔

کراچی پورٹ سے حاصل کی جانے والی تصاویر کِیا نے اس گاڑی کے 4 یونٹس درآمد کیے ہیں۔ کمپنی ان گاڑیوں کو آئندہ چند ماہ میں پاکستان کی سڑکوں پر آزمائے گی جس کے بعد اس کو پاکستانی مارکیٹ میں لانچ کیا جائے گا۔

ویرینٹس

عالمی سطح پر اس چھوٹی ایس یو وی کے چار ویرینٹس پائے جاتے ہیں۔ جن میں کِیا سٹونک 2، کِیا سٹونک کنیکٹ، کِیا سٹونک GT لائن اور کِیا سٹونک GT لائن ایس شامل ہیں۔

پاورٹرین

کِیا کمپنی مختلف عالمی مارکیٹس میں 4 مختلف انجن آفر کر رہی ہے جن میں 1000 سی سی ٹربوچارجڈ، 1200 سی سی 4 سلنڈر نیچرلی ایسپائریٹڈ، 1400سی سی 4 سلنڈر نیچرلی ایسپائریٹڈ، 1600 سی سی 4 سلنڈرڈیزل انجن شامل ہیں۔

اسی طرح یہ گاڑی یہ ٹرانسمیشن کیساتھ آتی ہے۔ جو ذیل میں درج ہیں۔

  • 5 سپیڈ مینوئل
  • 6 سپیڈ مینوئل
  • 6 سپیڈ آٹو میٹک
  • 7 سپیڈ ڈی سی ٹی

ہمیں لگتا ہے کہ پاکستانی مارکیٹ میں 1000 سی سی ٹربوانجن والے دو ویرینٹس متعارف کروائے جائیں گے جو 99 اور 118 ہارس پاور پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔

پیمائش

کِیا سٹونک کی لمبائی 4140ملی میٹر،  چوڑائی 1760 ملی میٹر اور اونچائی 1520 ملی میٹر ہے۔ اس گاڑی کا موازنہ ایک اور چھوٹی ایس یو وی ایم جی زیڈ ایس سے کیا جائے تو یہ اُس سے لمبائی میں 174 ملی میٹر ، چوڑائی میں 49 ملی میٹر اور اونچائی میں 124 ملی میٹر چھوٹی ہے۔

ایکسٹیرئیر

گاڑی کے ایکسٹیرئیر کی بات کی جائے تو یہاں ہمیں ہائی گلوس بلیک اور ساٹن ریڈی ایٹر گرِل کےعلاوہ بائی فنکشن پراجیکشن ہیڈالائٹس، LED DRLs، LED فرنٹ اور رئیر فوگ لائٹس، سپیڈ ویری ایبل فرنٹ وائپرز، الیکٹریکلی فولڈنگ ڈور مررز، کروم سائیڈ ونڈو ٹرِم، روف ریلز اور 16 یا 17 انچ  کے الائے وہیلز دیکھنے کو ملتے ہیں۔

انٹیرئیر

کِیا سٹونک کا انٹرئیر انتہائی نفیس اور سیدھا سادہ ہے جہاں تمام بٹن اور سوئچ بہت سلیقے سے لگائے گئے ہی۔ اسکے علاوہ اس گاڑی کے انٹیرئیر میں ہر چیز صارفین کے خواہش کے مطابق دی گئی ہے۔ گاڑی میں لیدڑ سیٹس دی گئی ہیں جبکہ تمام ویرینٹس میں  ڈرائیور سیٹ کی ہائیٹ ایڈجسٹمنٹ کی آپشن بھی موجود ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لیدر ٹرِمڈ سٹیرنگ وہیل کو بھی خواہش کے مطابق سیٹ کیا جا سکتا ہے۔

سٹونک کے GT-Line S ویرینٹ میں ہیٹڈ فرنٹ سیٹس اور ہیٹڈ سٹیرنگ وہیل جیسے فیچرز دئیے گئے ہیں۔ گاڑی کے دیگر فیچرز میں اے سی، ڈی فوگ سسٹم، پاور ونڈوز، کروزکنٹرول،8 انچ ٹچ سکرین، اینڈرائڈ آٹو، ایپل کار پلے اور پش سٹارٹ بھی شامل ہیں۔

سیفٹی

کِیا سٹونک کی سیفٹی کی بات جائے تو اس گاڑی میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، الیکٹرانک سٹیبلٹی کنٹرول، ہِل سٹارٹ اسسٹ کنٹرول، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم اور دو ائیر بیگز جیسے سیفٹی فیچرز دئیے گئے ہیں۔

پاکستان میں لانچ ہونے والی کِیا سٹونک

پاکستان میں لانچ ہونے والی کِیا سٹونک ایک بی سیگمنٹ کراس اوورCUV ہے۔ کمپنی اس گاڑی کو پاکستانی مارکیٹ کی تین پریمیم سیڈانز سوِک، کرولا اور ایلانٹرا کے مقابلے میں اتارنا چاہتی ہے۔ دوسری جانب یہ ایم جی زیڈ ایس، ہنڈا بی آر وی اور آنے والی ڈی ایف ایس کے 500 کو بھی ٹکر دے سکتی ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کمپنی کب اس گاڑی کو پاکستان میں لانچ کرتی ہے اور اس کی کیا قیمت مقرر کرتی ہے۔

آپ کو کیا لگتا ہے کہ اس گاڑی کی قیمت کیا ہوگی یا یہ گاڑی کب لانچ کی جا سکتی ہے؟ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کیجیئے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.