نئی ٹو ٹون سوئفٹ کی خصوصی تصاویر آ گئیں

0 16,596

پچھلے ایک بلاگ میں ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ سوزوکی پاکستان نے اپنی ہیچ بیک سوزوکی سوئفٹ کے لیے ایک نیا ٹو ٹون ایکسٹریئر متعارف کرایا ہے جو بلیک روف کے ساتھ مِنرل گرے اور بلیک روف اور بلیک سائیڈ ویو مررز کے ساتھ سلکی سلور رنگ میں دستیاب ہے۔ نیا ویرینٹ فی الحال ملک بھر میں سوزوکی ڈیلرشپ پر ڈسپلے کے لیے موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ گاڑی ریڈی سٹاک میں دستیاب ہے کیونکہ اسے محدود تعداد میں متعارف کرایا گیا ہے، یعنی یہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔

دو ٹون سوزوکی سوئفٹ کی تصاویر

نئی دو ٹون سوزوکی سوئفٹ کی تصاویر یہ ہیں:

تصاویر کو قریب سے دیکھیں تو آپ کو گاڑی کے بنیادی رنگ کے مقابلے میں سیاہ چھت اور سائیڈ ویو مررز کے رنگ میں زبردست تضاد نظر آئے گا۔ یہ ڈیزائن صرف خوبصورتی کے بارے میں نہیں ہے بلکہ یہ ان ڈرائیورز کے لیے ایک عملی انتخاب ہے جو آفٹر مارکیٹ اپ گریڈ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ چھت کو سیاہ کرنے کے لیے اب کسی بھی صارف کو اب اضافی رقم خرچ نہیں کرنا پڑے گی بلکہ اب وہ اب کمپنی کی طرف سے نصب سیاہ چھت اور سائیڈ ویو مررز کا انتخاب کر سکتے ہیں جس سے پیسوں کی کھپت اور پریشانی دونوں سے بچا جا سکتا ہے۔

قبل ازیں، ایک باضابطہ نوٹیفکیشن میں کمپنی نے کہا تھا کہ سوزوکی سوئفٹ کے لیے موصول ہونے والے زبردست ردعمل کو دیکھتے ہوئے ہم نے دلکش ٹو ٹون ایکسٹریئر کے ساتھ سوئفٹ متعارف کروائی ہے۔ ا

اس کے علاوہ سوزوکی سوئفٹ قیمت میں 710000 روپے کی بڑی کمی کی وجہ سے خبروں میں ہے۔ کمپنی نے یہ قدم اس وقت اٹھایا جب کِیا نے سٹونک کی قیمت میں اچانک 15 لاکھ روپے کی کمی کردی۔ ٓ

سوزوکی سوئفٹ کے اس ٹو ٹون ایکسٹیرئیر کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.