الرٹ! لاہور میں PSL میچز کے لیے ٹریفک پلان

0 5,139

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ PSL اپنی بھرپور رنگینیوں کے ساتھ جاری ہے اور کراچی کے بعد اب لاہور میں میچز کا آغاز ہو چکا ہے۔ اِسی کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور سٹی ٹریفک پولیس نے پی ایس ایل اور لاہور کے عوام کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ اس ایڈوائزری میں پولیس نے بتایا ہے کہ کون سی سڑکیں کھلی رہیں گی، کون سی بند رہیں گی اور پارکنگ کے کیا انتظامات ہیں۔

لہٰذا، اہل لاہور کے لیے تفصیلی منصوبہ یہ ہے۔

کھلی سڑکیں

  • کینال روڈ (دونوں طرف)
  • فردوس مارکیٹ، حسین چوک، صدیق ٹریڈ سینٹر، ایم ایم عالم روڈ اور منی مارکیٹ تک ٹریفک چل سکتی ہے۔
  • فردوس مارکیٹ، برکت مارکیٹ، کلمہ چوک، سینٹر پوائنٹ پر ٹریفک چل سکتی ہے۔
  • فوارہ نمبر 1، صدیق ٹریڈ سنٹر، جیل روڈ قرطبہ چوک تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا۔
  • فیروزپور براستہ وحدت روڈ ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا۔

ڈائیورژن پوائنٹس

  • مال روڈ، (آواری چوک، انارکلی، کینٹ گیٹ پیلس، سندرداس، چوک سلطان پلی، دھرم پورہ سمیت انڈر پاس، ظفر علی مال)۔
  • جیل روڈ (شامی چوک، انڈر پاس شیرپاؤ پل، ایڈن یو ٹرن، قرطبہ چوک، شادمان مارکیٹ، لارنس روڈ امتحانی مرکز، چنبہ ہاؤس)۔
  • کینال روڈ (دھرم پورہ پل بغیر انڈر پاس، سلطان برج، گلزار پل بشمول انڈر پاس، کیمپس کینال برج، ایف سی برج، ظہور الٰہی روڈ، شاہ جمال)۔
  • فیروز پور روڈ (اچھرا کینال پل، بابا قلفی، مسلم ٹاؤن موڑ، سلک بینک فیروز پور روڈ)۔
  • مین بلیوارڈ گلبرگ (منی مارکیٹ، موبی لنک چوک، مین مارکیٹ، ماریہ بی، گلبرگ سینٹر، حجاز ہسپتال چوک، حسین چوک، پھول مارکیٹ، سینٹر پوائنٹ، برکت آر او، مین مارکیٹ آر/او، حالی چوک، چن ون چوک)۔

عارضی طور پر بند سڑکیں

ٹیموں کی نقل و حرکت کے دوران درج ذیل سڑکیں عارضی طور پر بند رہیں گی۔

  • مال روڈ (آواری ہوٹل-کینال پل) 6-9 منٹ کے لیے۔
  • فیروز پیر روڈ (کلمہ چوک-مسلم ٹاؤن موڑ) 6-9 منٹ کے لیے۔
  • جیل روڈ (شامی روڈ-ایڈن سینٹر) 9-13 منٹ کے لیے۔
  • مین بلیوارڈ (صدیق ٹریڈ سنٹر برکت مارکیٹ) 9-13 منٹ۔

بند سڑکیں

میچ کے دوران درج یہ سڑکیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔

  • کلمہ چوک سے اچھرہ پُل۔
  • ڈیوس روڈ سے کینٹ گیٹ پیلس۔

پارکنگ کے انتظامات

شہر کے مختلف علاقوں سے آنے والی ٹریفک کے لیے پارکنگ کا انتظام ذیل میں بیان کیا گیا ہے۔

  • ٹھوکر نیاز بیگ، اچھرہ، وحدت روڈ سے آنے والے افراد پنجاب یونیورسٹی میں پارک کریں گے۔
  • واپڈا ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن سے آنے والی ٹریفک فیصل ٹاؤن اور برکت مارکیٹ سے ہوتی ہوئی پنجاب یونیورسٹی پارکنگ پہنچے گی۔
  • اس دوران کاہنہ، کوٹ لکھپت اور فیروز پور سے آنے والی کاریں قینچی، والٹن روڈ، جناح فلائی اوور، فردوس مارکیٹ اور حسین چوک سے ہوتی ہوئی لبرٹی مارکیٹ میں پارک کی جائیں گی۔
  • گلبرگ اور کینٹ کی ٹریفک سنفورٹ ہوٹل، لبرٹی کے سامنے ایل ڈی اے پارکنگ پلازہ میں کھڑی ہوگی۔
  • والٹن اور ڈیفنس سے آنے والے شہری کیولری، جناح فلائی اوور اور فردوس مارکیٹ سے ہوتے ہوئے جام شیریں پارک میں پارکنگ کریں گے۔

ہمیں امید ہے کہ پی ایس ایل کے لیے یہ ٹریفک پلان آپ کو پی ایس ایل 2022 کے دوران لاہور میں سفر کی منصوبہ بندی کرنے میں مدد دے گا۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.