پرنس پرل کا آٹومیٹک ویرینٹ جلد آ رہا ہے

0 3,248

ہم ہر روز مہنگی گاڑیوں کے نئے ماڈلز اور نئے ویرینٹس کے بارے میں خبریں سنتے ہیں۔ اس کے برعکس سستی گاڑیوں کے بارے ایسی خبریں کم ہی دیکھنے کو ملتی ہیں لیکن ریگل آٹوموبائلز کی پرنس پرل سے متعلق ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ ایک حالیہ اپ ڈیٹ کے مطابق کمپنی بہت جلد 800 سی سی ہیچ بیک کا ایک آٹومیٹک ویرینٹ لانچ کر رہی ہے۔ یہ نئی آٹومیٹک پرنس پرل 660 سی سی آٹومیٹک سوزوکی آلٹو AGS کا مقابلہ کرے گی۔

انجن اور ٹرانسمشن

آٹومیٹک ویرینٹ میں وہی 796 سی سی 3 سلینڈر نیچرلی ایسپائریٹِڈ انجن دیا گیا ہے۔ یہ انجن 40 ہارس پاور اور 60Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ پرنس پرل کے اس نئے ویرینٹ میں 4 سپیڈ مینوئل ٹرانسمشن کی جگہ 3 سپیڈ آٹومیٹک گیئر باکس ہوگا۔

ریگل آٹوموبائل نے ابھی تک آنے والے پرنس پرل ویرینٹ کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں لیکن امید کی جاتی ہے کہ فیبرک سیٹس، پاور ونڈوز، فوگ لائٹس، DRLs  (دن کے وقت چلنے والی لائٹس)، ایئر کنڈیشنگ، 9 انچ کی LCD ٹچ سکرین، سنٹرل ڈور لاکنگ، ریئر ویو کیمرہ، الائے وہیلز جیسے فیچرز دئیے جائیں گے۔

مینوئل ویرینٹ میں ڈرائیور سائیڈ ایئر بیگ آپشنل ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ آیا کمپنی اسے نئے آٹومیٹک ویرینٹ میں ایک سٹینڈرڈ سیفٹی فیچر کے طور پر پیش کرتی ہے یا نہیں۔

متوقع قیمت

آنے والی نئے ویرینٹ کی قیمت کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاعات موجود نہیں ہیں۔ پرنس پرل مینوئل ویرینٹ کی موجودہ قیمت 13.3 لاکھ روپے ہے۔ لہذا ہم ایک اندازے کے مطابق آٹومیٹک ویرینٹ کی قیمت  تقریباً 15 لاکھ روپے ہو سکتی ہے۔

اب تک، پرنس پرل کا ردعمل مارکیٹ میں ٹھیک ہے۔ امید ہے کہ آٹومیٹک ویرینٹ لانچ ہونے کے بعد مارکیٹ میں ہلچل مچا دے گا اور یقینا گاڑی کی مانگ میں اضافہ بھی ہوگا۔ ریگل آٹوموبائل کے آٹومیٹک پرنس پرل لانے کے اس اقدام بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آنے والا ویرینٹ سوزوکی آلٹو AGS کو ٹف ٹائم دے سکے گا جیت سکے گا؟ اپنے خیالات کا اظہار کریں.

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.