بجٹ 2023-24 – گاڑیوں کے اِن پارٹس پر 35% کسٹم دیوٹی عائد

0 3,601

حال ہی میں پیش کیے گئے مالیاتی بجٹ 2023-24 میں ایسا لگتا ہے کہ کار پارٹس کے شعبے کو ایک بار پھر نظر انداز کیا گیا ہے۔ سرکاری بجٹ دستاویز سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت نے کار کے مختلف پارٹس کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی (سی ڈی) کی نمایاں شرح عائد کی ہے۔ اس اقدام سے کاروں کی قیمتوں پر پڑنے والے ممکنہ اثرات اور پرزہ جات کے درآمد کنندگان کو درپیش چیلنجز کے بارے میں تشویش پیدا ہو چکی ہے۔

بجٹ 2023-24 کی دستاویز میں بیان کردہ تفصیلات کے مطابق کار کے پرزہ جات کی درآمد پر 35 فیصد کسٹم ڈیوٹی کی شرح مقرر کی گئی ہے۔ حیران کن طور پر یہ شرح گاڑی کے تمام پرزوں پر یکساں طور پر لاگو ہوتی ہے، قطع نظر اس کے کہ گاڑی میں مجموعی طور پر ان کی اہمیت کچھ بھی ہو، یہ کسٹم ڈیوٹی لگانا گاڑیوں کے مختلف پارٹس کی اہمیت کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔

آئیے اس کسٹم ڈیوٹی سے متاثر ہونے والے گاڑیوں کے پارٹس کا جائزہ لیتے ہیں اور گاڑی کی مجموعی ساخت میں ان کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ یہ حصے سیفٹی، کمفرٹ اور پرفارمنس کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

  • پروٹیکٹیو سٹرپس
  • لگیج کمپارٹمنٹس
  • انٹیرئیر پینلز اور پیڈنگ
  • واٹر اینڈ ائیر ہوزز اینڈ چینلز
  • سپئیر ٹائرز ایںڈ پارٹس
  • باڈی ورک
  • ماوںٹس، کلمپسم ڈیمپنرز اور دیگر پارٹس وغیرہ
  • انجن اور ٹرانسمشن اسمبلی
  • سسپنشن اینڈ بریک کمپونینٹس
  • ویلز اور ٹائرز
  • اگزاسٹ سسٹم
  • الیکٹریکل کمپونینٹس

پروٹیکٹیو سٹرپس مثال کے طور پر کسی بھی حادثے کے دوران نقصان کو کم سے کم کرکے اہم حفاظتی خصوصیت کے طور پر کام کرتی ہیں۔ اسی طرح لگیج کمپارٹمنٹس سٹوریج کے لیے ضروری ہیں۔ یہ ڈرائیوروں اور مسافروں کو اپنے سامان کو محفوظ طریقے سے منتقل کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ اندرونی پینل اور پیڈنگ مجموعی گاڑی کی خصوصیت کو بڑھاتے ہیں اور گاڑی کے کمفرٹ لیول کو بہتر بناتے ہیں۔ واٹر اینڈ ائیر ہوزز اور چینلز گاڑی کے اندر مختلف سسٹمز کے مناسب کام کے لیے لازمی ہیں۔

ایگزاسٹ سسٹم اخراج کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس بات کو یقینی بناتا ہے۔

اگرچہ یہ کار کے پرزہ جات بے حد اہمیت کے حامل ہیں، لیکن ان پر کسٹم ڈیوٹی بڑھانا گاڑیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور اس میں کمی کے لیے چیلنجز کا باعث ہے۔ جب ضروری اجزاء پر اس طرح ڈیوٹی بڑھا دی جاتی ہے تو ایسے میں مینوفیکچررز کے لیے قیمتوں میں کمی کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.