پرانی لینڈ کروزر کو نئی لینڈ کروزر LC 300 میں تبدیل کریں

0 798

ٹویوٹا کے مطابق نئی لینڈ کروزر LC300 کا ڈلیوری ٹائم 4 سال رکھا گیا ہے۔ لہذا، چینی کمپنی GBT نے کچھ باڈی کٹس جاری کی ہیں۔ جن کے ذریعے آپ پرانی لینڈ کروزر کو بالکل نئی نظر آنے والی لینڈ کروزر میں بدل سکتے ہیں۔

GBT باڈی کٹس

رئیر بمپر، فرنٹ گرِل اور ہیڈلائٹس بدلنے کے بعد آپ کی پرانی لینڈ کروزر نئی لینڈ کروزر LC300 کی طرح نظر آنے لگے گی۔ جو نیچے دی  گئی ویڈیو میں دیکھی جا سکتی ہے۔

گاڑی کی نئی لمبی گرِل حیرت انگیز بالکل نئی لینڈ کروزر کی گرِل کی طرح نظر آتی ہے جبکہ ہیڈلائٹس اصل LC300 کی نسبت قدرے بڑی ہیں۔ اسی طرح 300-سٹائل LED DRLs بھی بالکل اصل لگتی ہیں۔ رئیر پروفائل کی بات کی جائے تو یہاں پر نظر آنے والی اپ گریڈ بھی کافی متاثر کن ہے۔ جس میں ایک نیا ٹیل گیٹ، ٹیل لائٹس اور رئیر بار شامل ہے۔

باڈی کٹ استعمال کرنے کے بعد گاڑی ہو بہو نئی گاڑی کی طرح نظر نہیں آتی لیکن کسی حد تک گاڑی میں تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے۔

Land Cruiser LC200 to LC300

کتنی لاگت آئے گی؟

GBT نے ان کٹس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا۔ GBT LC300 باڈی کٹس علی بابا سے منگوائی جا سکتی ہیں اور جلد ہی پاکستان بھر کے موڈیفیکیشن سنٹرز پر دستیاب ہوں گی۔ یعنی کہ یہ کٹس یہاں لینڈ کروزر 300 سیریز کی لانچ سے قبل ہی دستایب ہوں گی۔

پرانی لینڈ کروزو کی اس تبدیلی کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے۔ کیا آپ اپنی گاڑی میں یہ تبدیلی کرنا چاہیں گے یا کسی کو ایسا کرنے کی تجویز دیں گے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.