الیکٹرک سکوٹر Yadea G5 کا اونر ریوئیو

0 1,971

Yadeaپاکستان میں الیکٹرک سکوٹر کا ایک کے بعد ایک نیا ویرینٹ لانچ کر رہی ہے۔ کمپنی نے پاکستان میں سب سے پہلے T5 الیکٹرک سکوٹر لانچ کیا اور اب G5 ماڈل متعارف کروایا گیا ہے۔

ہم نے بار بار اس بار کو دہرا چکے ہیں کہ اگر آپ پاکستان میں بڑھتی ہوئی سموگ یا سانس لینے کے مسائل کے بارے میں آپ فکر مند ہیں تو الیکٹرک ٹیکنالوجی اس کا واحد حل ہے۔

Yadea G5 کا اونر ریوئیو

یادے ایک چینی الیکٹرک بائک کمپنی ہے جس کی مارکیٹنگ ریگل آٹوموبائلز اور ڈی ایف ایس کے نے پاکستان میں کی ہے۔ گزشتہ سال وہ T5 الیکٹرک سکوٹی لائے تھے اور اس سال انہوں نے G5 ماڈل لانچ کیا ہے۔ یہ مارکیٹ میں دستیاب تمام الیکٹرک بائکس سے کافی ملتی جلتی نظر آتی ہے لیکن اس میں کچھ خاص فیچرز بھی موجود ہیں جو دیگر الیکٹرک سکوٹر میں نہیں پائے جاتے۔

فیچرز اور دیگر خصوصیات

G5 تین مختلف رنگوں میں دستیاب ہے جن میں سِلور، سرخ، اور سرمئی رنگ اس کے فرنٹ اور رئیر پر پروفائل پر ایل ای ڈیز لائٹس دی گئی ہیں جو اسے دوسرے برانڈز کے الیکٹرک سکوٹرز سے ممتاز کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ رئیر سائیڈ پر یاے کا بیج بھی دیا گیا ہے۔ سکوٹر کا سپیڈومیٹر ٹیبلٹ ڈیزائن میں آتا ہے جو کہ ڈرائیور کو مائلیج، رفتار اور چارجنگ سے متعلق معلومات دیتا ہے۔ سٹیئرنگ پر بائیں اور دائیں طرف مختلف آپشنز دئیے گئے ہیں۔

رئیر پروفائل کی بات کریں تو یہاں ایل ای ڈی بریک لیمپ اور ریفلیکٹرز مجموعی ظاہری شکل کو بہتر بناتے ہیں جبکہ سنٹر کنسول میں کافی جگہ ہے جہاں ہیلمٹ یا چارجر کو آسانی سے محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

فرنٹ اور رئیر وہیلز 12 انچ کے ہیں اور دونوں پہیے ڈسک بریک کے ساتھ آتے ہیں۔

بیٹری اور پرفارمنس

سکوٹر G5 میں 1200 واٹس کی موٹر اور ایل ای ڈی گرافین بیٹری ہے جس کا چارجنگ ٹائم ریزیڈینشئیل چارجر پر 8 سے 12 گھنٹے ہے۔ سپورٹس موڈ میں اس کی چارجنگ رینج 100 کلومیٹر اور زیادہ سے زیادہ رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ OEM کا دعویٰ ہے کہ یہ الیکٹرک بائک مکمل چارج ہونے کیلئے دو یونٹ سے بھی کم میں بجلی خرچ کرتی ہے۔۔ اس کے علاوہ اس الیکٹرک بائیک کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ دیگر برانڈز کے مقابلے میں 18 ماہ کی وارنٹی کے ساتھ آتی ہے جبکہ دوسرے برانڈز صرف 12 ماہ کی وارنٹی دیتے ہے۔

ویڈیو دیکھئیے

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.