پاکستان میں 2023 میں پیٹرول کی قیمتوں میں کس حد تک ضافہ ہوا؟

0 2,550

2023 میں پاکستان میں ایندھن کی قیمتیں کئی وجوہات کی بناء پر ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئیں۔ یہ بڑا اضافہ امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی، انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی قیمتوں، یوکرین-روس تنازعہ اور درآمدی مسائل کی وجہ سے سامنے آیا۔ سال 2023 میں ستمبر میں پیٹرول کی قیمت 331 روپے فی لیٹر پیسے تک پہنچ گئی جو ملکی تاریخ کی بلند ترین قیمت تھی۔ پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے پہلے سے ہی پہنگائی کی چکی میں پسنے والی عوام کو شدید مشکلات کا شکار کر رکھا ہے۔ اس سے پہلے، ہم نے پچھلے 12 مہینوں میں ایندھن کی قیمتوں کا ایک مکمل ٹیبل شیئر کیا تھا، لیکن اسے مزید آسان بنانے کے لیے، ہم ایک چارٹ شئیر کر رہے ہیں۔

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت

ان گرافز کے ذریعے آپ تمام مہینوں میں پیٹرولیم کی قیمتوں اور اتار چڑھاؤ کو آسانی سے سمجھ سکتے ہیں۔ سب سے پہلے، یہاں پاکستان میں یکم جنوری سے 16 دسمبر 2023 تک پیٹرول کی قیمتوں کا مکمل گراف ہے۔

Petrol Price in Pakistan in 2023

پاکستان میں 2023 میں ایندھن کی قیمتیں

جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، پاکستان میں پیٹرول کی قیمت اس سال کے آغاز میں سب سے کم تھی اور ستمبر میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ سیاسی اور معاشی عدم استحکام نے ملک میں قیمتوں کے اس اضافے کو جنم دیا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ صورتحال اب بھی زیادہ بہتر نہیں ہے اور ماہرین کا خیال ہے کہ آنے والے دن مزید مشکل ہو سکتے ہیں۔

دوسرے گراف میں، ہم آپ کو تمام پیٹرولیم مصنوعات، یعنی پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD)، لائٹ اسپیڈ ڈیزل آئل (LDO) اور مٹی کے تیل کی قیمتیں دکھا رہے ہیں۔ جہاں قیمتوں میں اضافے کے پورے رجحان کو زیادہ واضح طور پر سمجھیں گے کہ اس دوران قیمتوں میں کمی یا اضافہ دیکھنے کو ملا۔

Fuel prices in Pakistan in 2023

یہ گراف واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں کہ 2023 پاکستان کے لیے ایک مشکل سال تھا کیونکہ ایندھن کی قیمتوں کا براہ راست تعلق ملک میں مہنگائی سے ہے۔ پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھتے ہی ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے اور عوام پر مزید بوجھ پڑتا ہے۔ امید ہے کہ اگلا سال لوگوں کے لیے بہتر ہو گا اور ریٹ کم ہوں گے۔

2023 میں پاکستان میں ایندھن کی قیمتوں پر آپ کا کیا نظریہ ہے؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ یہ اضافہ جائز تھا؟ کیا 2024 ملک کے لیے بہتر سال ہو گا؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.