ہںڈا اٹلس نے HR-V ٹیسٹ یونٹ کیلئے کتنی رقم ادا کی؟

0 2,209

رواں ماہ کے آغاز میں ہم نے پاکستانی سڑکوں پر ایک کیموفلاجڈ کراس اوور SUV کو دیکھا گیا۔ ہمیں اندازہ تھا کہ یہ ہنڈا HR-V ہے۔ ہم اس وقت گاڑی کے بارے میں یقینی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے تھے کیونکہ کار کی رجسٹریشن کا عمل ابھی جاری تھا۔ گاڑی کو مقامی سڑکوں پر دیکھنے کے بعد ہم نے ایکسائز ویب سائٹ سے رجسٹریشن انوائس حاصل کر لی ہے۔ ہم نہ صرف ماڈل کا نام جانتے ہیں بلکہ اس ٹیسٹ یونٹ کی قیمت بھی جانتے ہیں۔

رجسٹریشن انوائس سے پتہ چلتا ہے کہ مقامی سڑکوں پر دیکھا گیا ٹیسٹ یونٹ دراصل ہنڈا HR-V ہی ہے اور اس کی قیمت 60 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔

Honda HR-V

یہاں اہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہنڈا اٹلس HR-V کو 6.05 ملین روپے کی قیمت میں لانچ کرے گا؟ نہیں، یہ صرف درآمد شدہ CBU یونٹ کی قیمت ہے۔ ہنڈا پاکستان میں مقامی طور پر تیار شدہ CKD یونٹ لانچ کرے گا اور قیمت شاید اس سے کم ہوگی۔

ہنڈا HR-V کی لانچ

ہنڈا HR-V کی نئی جنریشن (جسے جاپان میں ویزل بھی کہا جاتا ہے) کو فروری 2021 میں لانچ کیا گیا۔ یہ نیا ماڈل بہت سی عالمی آٹو مارکیٹس میں قدم رکھ چکا ہے اور اب پاکستان میں بھی آںے کو تیار ہے۔

نئی HR-V کے متعدد ویرینٹس (پیٹرول اور ہائبرڈ) لانچ کیے گئے ہیں۔ گاڑی میں آٹومیٹک ہیڈلائٹس، الیکٹرانک پارکنگ بریک، پارکنگ سینسرز، آٹومیٹک کلائمیٹ کنٹرول، ہل اسٹارٹ اسسٹ، ہل ڈیسنٹ کنٹرول اور 6 ایئر بیگز دئیے گئے ہے۔

نئی HR-V میں بھی وہی سیفٹی فیچرز سوٹ ہے جو کہ نئی سوک 2022 میں دیا گیا ہے، جسے Honda Sensing کہا جاتا ہے۔ اس سفیٹی فیچرز سوٹ میں بلائنڈ سپاٹ مانیٹرنگ، اڈاپٹیو کروز کنٹرول، 360° کیمرہ، لین کیپ اسسٹ، آٹونومس بریکنگ، ٹریفک سائن ریڈنگ اور لین ڈیپارچر وغیرہ شامل ہیں۔

ہنڈا HR-V کا شمار بی سیگمنٹ کراس اوور سیگمنٹ میں ہوتا ہے جہاں کِیا سپورٹیج، ہیونڈائی ٹوسان، ٹویوٹا کرولا کراس، پروٹون X70، ایم جی ایچ ایس و دیگر گاڑیاں دیکھنے کو ملتی ہیں۔

ہنڈا 2022 میں دو گاڑیاں لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ جن میں ایک بی آر وی جبکہ اور دوسری HR-V ہے۔ ہم توقع کر سکتے ہیں کہ اس سال کے آخر تک دونوں کاریں فروخت کیلئے پیش کر دی جائیں گی۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ ہنڈا نئی HR-V کا ہائبرڈ ویرینٹ متعارف کراتی ہے یا نہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.