اگر چابیاں اندر رہ جائیں تو گاڑی کیسے کھولیں؟
ہم میں سے بہت سے لوگوں کو اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ جس میں گاڑی کی چابیاں گاڑی کے اندر ہی رہ جاتی ہیں۔ حالانکہ یہ چھوٹا سا مسئلہ لگتا ہے، لیکن اصل میں یہ بڑا سنجیدہ معاملہ ہے، خاص طور پر نئی گاڑیوں میں تو بہت زیادہ۔ کیونکہ ڈپلی کیٹ چابی ہزاروں روپے کی پڑ سکتی ہے۔ پھر دروازہ کھولنے کی کوشش میں آپ گاڑی کے انٹیریئر اور ایکسٹیریئر کو نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں۔
اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے پاک ویلز آپ کے لیے کچھ طریقے لایا ہے جن کے ذریعے آپ باآسانی دروازہ کھول سکتے ہیں۔ یہ ٹپس آسان ہیں اور انہیں کم سے کم مٹیریل کے ساتھ کام میں لایا جا سکتا ہے۔
تو اگر آپ چابیاں گاڑی کے اندر بھول جائیں تو اس کے دروازہ کھولنے کی کچھ ٹپس یہ ہیں۔
جوتے کے تسمے کا استعمال:
یہ لاک ہونے والے دروازے کو کھولنے کا سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا طریقہ ہے۔ اس طریقے سے دروازہ کھولنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے، لیکن زیادہ تر یہ بخوبی کام کرتا ہے۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ طریقہ صرف ان گاڑیوں میں کام کرتا ہے جو پُل اپ لاکنگ میکانزم رکھتی ہیں۔
آپ کو بس ایک چھوٹا سا پھندا بنانا ہوگا، تسمے کو آہستگی سے دروازے سے اندر ڈالیں، اسے لاک کے پاس پھنسائیں اور کھینچ لیں۔ اب آپ اپنی گاڑی میں داخل ہو سکتے ہیں۔
کار کی چابیاں اور ٹینس بال:
گاڑیوں کے کئی شوقین افراد اس طریقے پر یقین نہیں رکھتے، لیکن کئی کا ماننا ہے کہ یہ کام کرتا ہے۔ آپ کو بس گیند میں ایک سوراخ کرنا ہوگا، اور اسے گاڑی کے keyhole پر لگا کر زور سے دبانا ہوگا۔ اس طریقے کو ماننے والوں کا کہنا ہے کہ گیند سے آنے والے ہوا کے دباؤ سے گاڑی کا لاک کھل جائے گا۔
پلاسٹک کی پٹی:
یہ سب سے آسان طریقہ ہے، جس میں ایک پلاسٹک کی پٹی لیں، اسے درمیان سے موڑ لیں، موڑ کو لاک میں پھنسائیں اور کھینچ لیں۔ لیکن آپ کو یاد رکھنا ہے کہ لاک کو ہک کرنے اور کھینچنے کا عمل ذرا مشکل ہو سکتا ہے کیونکہ پلاسٹک چکنا ہوتا ہے اور اس سے لاک پر گرپ حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے۔
کوٹ ہینگر اور گاڑی کی چابیاں:
یہ بہت آسان اور عملی طریقہ ہے؛ لیکن یہ horizontal لاکس پر بخوبی کام کرتا ہے۔ اس لیے اگر آپ ایک horizontal لاک رکھتے ہیں تو کوٹ ہینگر کی تار کو کھولیں، ایک ہُک بنائیں اور اسے دروازے میں داخل کریں۔ لاک کے گرد ہُک کریں، کھینچیں اور آپ کی گاڑی کھل جائے گی۔
راڈ اور اسکرو ڈرائیور:
یہ ذرا سا مشکل ہے لیکن یہ آپ کی گاڑی کے ایکسٹیریئر اور انٹیریئر کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ لیکن کبھی کبھی صورت حال ایسے اقدامات اٹھانے پر مجبور کرتی ہے۔ تو طریقہ بالکل سادہ ہے، اسکرو ڈرائیور کو گاڑی کے wedge میں داخل کریں، گیپ بنائیں، اس میں راڈ داخل کریں اور اس کے ساتھ لاک کو حرکت دیں۔
Inflatable بیگ اور گاڑی کی چابیاں:
یہ طریقہ آپ سب کے لیے ہے، جن کو اپنی گاڑیاں بہت زیادہ پسند ہے اور وہ اسکرو ڈرائیور سے اپنی گاڑی کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔ یہ inflatable بیگ آپ کے لیے ہے، اور اس کا اصول وہی ہے اسکرو ڈرائیور والا۔ بیگ کو ڈور لائن میں رکھیں، inflate کریں، ایک گیپ بنائیں اور گاڑی کو ایک راڈ کے ذریعے ان لاک کر لیں۔ اس بیگ کی سب سے مثبت بات یہ ہے کہ اس سے گاڑی کی باڈی کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا، لیکن منفی بات یہ ہے کہ یہ مہنگا پڑ سکتا ہے۔
چابی والے کو بلائیں:
آخری طریقہ یہ ہے کہ چابی والے کو بلا لیں۔ وہ اسے پروفیشنل طریقے سے کھولے گا، آپ کا لاک بھی محفوظ رہے گا اور کچھ پیسہ خرچ کرکے آپ کو چابیاں بھی واپس مل جائیں گی۔
آٹو انڈسٹری کے حوالے سے مزید ریویوز، نیوز اور اپڈیٹس کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیں۔