ہیونڈائی ایلانٹرا کا بہترین نیا فیچر

0 20,414

ہیونڈائی ایلانٹرا کے مداحوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ گاڑی میں ایک بہترین نیا فیچر دیا گیا ہے۔ ہیونڈائی نشاط کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم مسلسل بہتری اور اپنے صارفین کو مطمئن رکھنے پر یقین رکھتے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسی فلسفے کے مطابق ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایلانٹرا 2.0 ویرینٹ میں لیدر سیٹس متعارف کروائی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر ایلانٹرا کو سی سیڈان مارکیٹ میں موجود دیگر گاڑیوں پر برتری کی جانب لے جائے گا۔

کیا قیمت میں اضافہ کیا جائے گا؟

اس بارے بات کرتے ہوئے ہیونڈائی نشاط کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ کمپنی نے ذکر کیا کہ یلانٹرا 2.0 میں یہ سٹینڈرڈ فیچر کے طور متعارف کروایا گیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی 16 ستمبر 2021 سے لاگو ہوگی۔ کمپنی نے مزید کہا ہے کہ ڈیلر شپس پر موجود فیبرس سیٹس والی گاڑیوں کی سیل کے بعد لیدر سیٹس کے ساتھ آنے والی ایلانٹرا سیل کیلئے موجود ہوگی۔

اس کے علاوہ کمپنی نے ڈیلر شپس کو سختی سے تاکید کی ہے کہ فیبرک سیٹس والی گاڑیوں کا موجود سٹاک ختم کرنے کے بعد نئے فیچر کیساتھ آنے والی ایلانٹرا ڈسپلے کی جائے۔

ہیونڈائی ایلانٹرا کی لانچ

مارچ 2021 میں ہیونڈائی نشاط موٹرز نے ہیونڈائی ایلانٹرا کی نمائش کی گئی۔ ہیوانڈائی پاکستان نے 6 جنریشن ایلاںٹرا کا ایک ویرینٹ (GLS) لانچ کیا ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ کمپنی مستقبل میں مزید ویرینٹس لانچ کرے گی۔

ہیونڈائی ایلانٹرا کے فیچرز

انجن: 2000 سی سی لیٹر اِن لائن 4 سلنڈر MPI گیسولین انجن

ٹرانسمشن: 6 سپیڈ آٹو میٹک

پاور: 154 ہارس پاور

  • ٹارک: 195Nm
  • 4 ڈرائیو ماڈلز (نارمل، ECO، سپورٹ، سمارٹ)
  • LED ہیڈلائٹس ایںڈ ٹیلا لائٹس
  • ٹریکشن کنٹرول
  • ہِل سٹارٹ اسسٹ
  • اینٹی لاکنگ بریکنگ سسٹم
  • رئیر پارکنگ کیمرہ
  • Dual SRS ائیر بیگز
  • الیکٹرک پاور سٹیرنگ
  • پاور ونڈوز
  • 8 وے پاورد ڈرائیور سیٹ
  • پاور سن روف
  • سمارٹ ٹرنک
  • کروز کنٹرول
  • 7 انفوٹینمنٹ سسٹم
  • وائرلیس چارجنگ
  • 16 الائے رمز
  • 6 سپیکرز

یہ گاڑی چھ رنگوں میں دستیاب ہوگی جو کہ یہ ہیں:

پولر وائٹ، سلور میٹالک، گریفائیٹ گرے میٹالک، بلیک ڈائمنڈ میٹالک، ٹیل بلیو، فیری ریڈ

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.