کیا سوزوکی آلٹو میں کوئی اپ گریڈز کی گئی ہیں؟

0 2,732

سوزوکی آلٹو کو پاکستان کی ایک بہترین ہیچ بیک تصور کیا جاتا ہے اور یہ سالوں سے سوزوکی پاکستان کے لیے سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار بھی ہے۔ اس کار کی قیمت فی الحال 2300000 روپے سے 3100000 روپے کے درمیان ہے۔ اور یہ شاید “بجٹ کار سیگمنٹ” میں بہترین آپشن ہے اور اسے متوسط ​​طبقے کی آپشن کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ سوزوکی نے موجودہ آلٹو کے تین ویرینٹس لانچ کیے ہیں۔ جن میں وی ایکس، وی ایکس آر، اور وی ایکس ایل شامل ہیں۔ یہاں وی ایکس ایل ویرینٹ آٹو گیئر شفٹ (AGS) کے ساتھ بھی آتا ہیں۔ اور اب اس کار کے بارے میں مارکیٹ میں ایک نئی خبر گردش کر رہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شاید گاڑی میں کوئی اپ گریڈز سامنے آئی ہیں۔

کیا کوئی اپ گریڈ کی گئی ہیں؟

سوشل میڈیا پر ایک ڈاکومںٹ گردش کر رہا ہے جس میں آلٹو وی ایکس ایل اور وی ایکس آر میں کچھ تبدیلیوں کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اس ڈاکومنٹ کے مطابق، سوزوکی آلٹو وی ایکس ایل اے اجی ایس میں الائے وہیل + انٹیرئیر کے رنگ میں تبدیلیاں ہونے جا رہی ہے۔ دریں اثنا، وی ایکس آر کے آٹومیٹک اور مینوئل ویرینٹ میں پاور ونڈوز ملنے جا رہی ہیں۔

اس ڈاکومنٹ میں قیمت کی تبدیلی کا اشارہ بھہ دیا گیا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ آیا یہ معلومات مستند ہیں یا نہیں؟ اس بارے جاننے کیلئے ہم نے اپنے معتبر ذرائع سے پوچھنے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے ہمیں یہی بتایا۔

Suzuki Alto upgrades

سچ کیا ہے؟

ہمارے معتبر ذرائع کے مطابق سوزوکی فی الحال اس پر کام کر رہی ہے لیکن ابھی تک کچھ بھی حتمی نہیں ہے۔ دراصل، یہ کمپنی کا کافی پرانا منصوبہ ہے، کیونکہ انہوں نے AGS اور مینوئل دونوں میں ٹاپ ویرینٹ لانے کا منصوبہ بنایا تھا۔

ذرائع نے یہ کہتے ہوئے نتیجہ اخذ کیا کہ یہ تبدیلیاں جلد متعارف کرائے جانے کی امید ہے لیکن ابھی تک کچھ بھی حتمی نہیں ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم ان اپ گریڈ کی توقع کر سکتے ہیں لیکن ہمیں ان کا انتظار کرنا ہوگا۔

سوزوکی آلٹو میں اپ گریڈز کی خبروں پر آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.