پاکستان میں کِیا کی پہلی الیکٹرک کار؟ فرسٹ لُک ریوئیو

0 2,456

آج ہم کِیا نیرو  EVکے فرسٹ لُک ریوئیو کے ساتھ واپس آئے ہیں۔ پاکستان میں ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار زیادہ دور نہیں ہے اور کِیا ز نے مستقبل میں اپنی الیکٹرک کار کی ایک جھلک پیش کی ہے۔ کِیا نیرو ایک 5 سیٹوں والا کراس اوور ہے جس نے 2016 میں بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کیا تھا۔ ابتدائی طور پر پیٹرول اور ہائبرڈ ماڈل پیش کیے گئے تھے، جس کے بعد 2018 میں الیکٹرک ماڈل نیرو EV پیش کیا گیا۔

پاور ٹرین اور رینج

کِیا نیرو دنیا بھر میں دو بیٹری سائز میں پیش کی جاتی ہے۔ جن میں ایک 39.2 kWh کی جبکہ دوسری 64 kWh کی لیتھیم آئن بیٹری ہے۔ اس گاڑی میں 64kWh  بیٹری ہے جو 201 ہارس پاور اور nm394 ٹارک پیدا کرتی ہے جو کار کو صرف 8 سیکنڈ میں 0 سے 100 کرنے کی رفتار دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔  یہ الیکٹرک موٹر سنگل سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمشن کے ساتھ دی گئی ہے جو اگلے پہیوں کو الیکٹرک پاور فراہم کرتی ہے۔

جہاں تک رینج کا تعلق ہے، کمپنی کے مطابق، نیرو مکمل چارج پر 300 پلس کلومیٹر کی رینج دے سکتی ہے۔ عام گھریلو ساکٹ پر چارجنگ کا وقت 8 سے 10 گھنٹے ہے، جب کہ کمرشل فاسٹ چارجرز پر 0 سے 80 فیصد صرف 45 منٹ سے ایک گھنٹہ لگے گا۔

ایکسٹیرئیر

چونکہ اس گاڑی کا تعلق فرسٹ جنریشن کیساتھ ہے۔ لہذا، اس کا ایکسٹیرئیر 2016 کا ہے جب اسے پہلی بار لانچ کیا گیا تھا۔ فرنٹ اینڈ میں ایل ای ڈی پروجیکشن ہیڈ لیمپس، گرل کی جگہ پر مطلوبہ پیٹرن ہیں جہاں چارجنگ پورٹ نصب ہے۔ نیلے رنگ کا چمکدار بمپر سامنے والے پارکنگ سینسرز کے ساتھ الیکٹرک پلیٹ فارم کی نشاندہی کرتا ہے۔

سائیڈز میں کھڑکیوں کے چاروں طرف کروم مولڈنگز کے ساتھ 18 انچ کے الائے ویلز نظر آتے ہیں۔ پچھلا حصہ ڈیزائن میں Kia Rio سے بہت ملتا جلتا ہے اور یہ کافی بنیادی ہے۔ یہاں آپ کو ایک چمکدار سیاہ روف سپوئلر ملتا ہے۔

انٹیرئیر

دوسری طرف، گاڑی کا انٹیرئیر بہت اچھی طرح سے ترتیب دیا گیا ہے اور بالکل بھی پرانی نہیں لگتی ہے کیونکہ یہاں بہترین میٹریل استعمال کیا گیا ہے۔ ڈیش بورڈ کو ایک چمکدار بلیک پینل ملتا ہے، جسے 8 انچ کے انفوٹینمنٹ سسٹم، ایئر وینٹ، اور ایلومینیم سے تیار شدہ بٹن کے ذریعے مزید خوبصورت بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ انٹیرئیر کا سب سے پرکشش پہلو انسٹرومنٹ کلسٹر ہے، ایک مکمل ڈیجیٹل سکرین جس میں رفتار اور رینج کے لیے ڈیجیٹل ڈائلز ہیں جو کافی جدید نظر آتے ہیں۔ گاڑی کے اندر کافی جگہ ہے یعنی اچھا ہیڈ اور لیگ روم دیا گیا ہے۔

فیچرز

نیرو ای وی میں متعدد خصوصیات ہیں، جن میں پیڈل شفٹرز، ڈرائیونگ موڈز، الیکٹرانک پارکنگ بریک، گرم اور ہوادار نشستیں، ایک سن روف، لمبر سپورٹ کے ساتھ الیکٹرک ڈرائیور سیٹ، اینڈرائیڈ آٹو، ایپل کارپلے کے علاوہ  اور بھی بہت کچھ شامل ہے۔ حفاظتی خصوصیات میں پانچ ایئر بیگز، ABS، EBD، ٹریکشن کنٹرول، بلائنڈ اسپاٹ مانیٹر، پارکنگ سینسر وغیرہ شامل ہیں۔

قیمت

اگر یہ گاڑی لانچ کی جاتی ہے تو اس کی قیمت تقریباً 8.5 ملین یعنی 85 لاکھ  روپے ہوگی۔

ویڈیو دیکھیں

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.