مہندرا تھار کا الیکٹرک ویرینٹ سامنے آگیا

0 1,321

مشہور ہندوستانی آٹو موٹیو کمپنی مہندرا نے تھار کا الیکٹرک ویرینٹ لانچ کر کے شائقین میں جوش کی فضا پیدا کر دی ہے۔ بھارتی کمپنی نے اپنے یوم آزادی کے موقع پر جنوبی افریقہ میں فیوچر سکیپ ایونٹ میں اس گاڑی کی رونمائی کی۔ یہ الیکٹرک ویرینٹ اپنی برقی صلاحیت کے ساتھ آف روڈنگ میں انقلاب کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ ویرینٹ ماحول دوست ایڈونچر کے مستقبل کی بھی ایک جھلک پیش کرتا ہے۔

مہندرا تھار کا ایکسٹرئیر

تھار الیکٹرک ویرینٹ کا 5 دروازوں والا ڈیزائن کافی متاثرکن ہے جو اسے 3 دروازوں والے دوسرے  ICEویرینٹ سے الگ بناتا ہے۔ گاڑی کا ایکسٹرئیر جدت اور خوبصورتی ایک نیا امتزاج پیش کرتا ہے۔ گاڑی کے فرنٹ پروفائل کی بات کریں تو یہاں ایل ای ڈی لائٹس اور مہندرا کا مخصوص ای وی لوگو شامل ہے۔ اسی طرح سائیڈ پروفائل پر ایک بلیک آؤٹ A-پِلر ہاؤسنگ، ریئر ویو کیمرے اور ڈوئل ٹون الائے ویلز نظر آتے ہیں۔ گاڑی کا پچھلا حصہ بھی اتنا ہی دلکش ہے، جس میں مربع شکل کے ٹیل لیمپس اور رئیر ماؤنٹڈ سپیئر وہیل دیا گیا ہے۔

مہندرا کا انٹیرئیر

گاڑی کا انٹیرئیر بھی خوبصورتی میں اپنا الگ انداز رکھتا ہے۔ ڈیش بورڈ برونز اور گرے رنگ میں ڈیزائن نظر آتا ہے۔ اس کے علاوہ بڑی فلوٹنگ ٹچ سکرین، کلائمیٹ کنٹرول بٹن، مربع کی شکل کا سٹیرنگ وہیل اور اس پر لگا تھار ای کا لوگو نظر آتے ہیں۔ ڈرائیور کاکپٹ کی طرف ایک فلوٹنگ ڈیجیٹل ڈسپلے، لمبا سنٹر کنسول، گیئر لیور اور ڈرائیونگ موڈز کے لیے کنٹرولز دئیے گئے ہیں جو ڈرائیونگ کے تجربے کو بہترین بناتے ہیں۔

پاور اور رینج

چونکہ یہ کار ابھی تک کانسیپٹ کار ہے جو کہ 2026 میں لانچ جائے گی۔ گاڑی کی قیمت 25 لاکھ بھارتی روپے ہو سکتی ہے جبکہ رینج 400 کلو میٹر ہوگی۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.