مرسیڈیز G63 AMG کی پاکستان میں قیمت 20 کروڑ روپے ہے، اونر ریوئیو

0 3,987

آج ہم مرسیڈیز G63 AMG کا اونر ریوئیو پیش کریں گے۔ یہ ایک ملٹری آف روڈر ہے جو 1979 میں لانچ کی گئی تھی جسے بعدازاں مزید لگژری بنایا گیا۔ یہ گاڑی کی جدید جنریشن ہے جو 2019 میں سامنے آئی تھی۔

اس سے قبل گاڑی میں 5500 سی سی V8 انجن دیا گیا تھا لیکن نئی جنریشن میں 4000 سی سی انجن دیا گیا ہے جو 577 ہارس پاور اور 850 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔ انجن میں 9 سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمشن دی گئی ہے۔

فیچرز

اس ٹاپ آف دی لائن G63 AMG ویریئنٹ میں تقریباً تمام فیچرز دئیے گئے ہیں۔ تاہم، کچھ خصوصیات آپشنل ہیں، جن کے لیے آپ کو ادائیگی کرنا پڑتی ہے۔ ان خصوصیات میں 21 انچ کے الائے وہیلز، ایپل کارپلے اور اینڈرائیڈ آٹو کے ساتھ ایک انفوٹینمنٹ اسکرین کے ساتھ ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر، وائرلیس چارجنگ، برماسٹر ساؤنڈ سسٹم، میموری فنکشن کے ساتھ ہیٹڈ اور وینٹیلیٹد الیکٹرک سیٹیں، آلمنڈ براؤن لیدر کی سیٹس، پیڈل شفٹرز، ڈرائیور اسسٹنس سمیت بہت سے فیچرز شامل ہیں۔

فیول ایوریج

مالک کے مطابق اس نے صرف شہر کے اندر اس کار کا تجربہ کیا ہے، اور یہ تقریباً پانچ کلومیٹر فی لیٹر کی فیول ایوریج دیتی ہے کہ 600 ہارس پاور والی SUV کے لیے قابل قبول ہے۔

کمفرٹ

مالک کے مطابق مرسڈیز جی کلاس کی یہ کار کمفرٹ کے لحاظ سے ایک بڑی بہترین ہے۔ پچھلی جی کلاس کی سیٹیں بہت سخت تھیں اور کشن لگانا بہت مشکل تھا۔ اس کے برعکس، مرسڈیز نے اس بار اس کار میں کمفرٹ پر خاصی توجہ مرکوز کی ہے۔ گاڑی کی سیٹس بہت آرام دہ ہیں اور اس کار میں 5 مسافروں کی جگہ دی گئی ہے۔

قیمت

اونر کے مطابق، موجودہ کسٹم اور ٹیکس ملا کر اس کار کی قیمت 19 سے 19.5 کروڑ بن جاتی ہے۔ اس گاڑی پر پاکستان میں تقریبا 13 کروڑ روپے کے ٹیکسز عائد ہوتے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.